مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی ایک مرتبہ پھروفاق کودھمکیاں ۔ کہاتیارہوجاو،ہم پھرآرہےہیں۔
کےپی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےانہوں نےکہاخیبرپختونخواکےسواہرجگہ جلسہ کرنےپرفسطائیت کاسامناکرناپڑتاہے،جلسہ کرنےکیلئےجگہ ایسےدی جاتی ہےجیسےہم جانورہوں ۔ وفاقی حکومت کےبدترین تشددکےباوجودہم ڈٹےرہےاورڈی چوک پہنچ کردکھایا۔ ہمارےپرامن جلسےکوہمارےساتھ زبردستی کرکےاحتجاج میں بدلاگیا۔
علی امین گنڈاپورنےکہاکےپی ہاوس پرحملہ وفاق پرحملہ ہے۔ آئی جی اسلام آبادکونہ ہٹایاگیاتواسلام آبادپراگلادھاواہم آئی جی تبدیل کروانےکیلئےبولیں گے۔
انہوں نےکہافوج ہماری ہے،ہماری فوج سےکوئی لڑائی ہےنہ ایساکوئی ایجنڈا۔ فوجیوں کاشکریہ انہوں نےہمارےکارکنوں کوراستہ دیا۔