Home / علی امین گنڈاپورکی کہانی خواجہ آصف کی زبانی

علی امین گنڈاپورکی کہانی خواجہ آصف کی زبانی

khawaja asif

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ علی امین گنڈاپورخیبرپختونخواہاوس اسلام آبادسےنکل کرمونال ریسٹورنٹ کی طرف سےہوتےہوئےہری پورمیں داخل ہوئےاوروہاں انہوں نےرات عمرایوب کےگھرمیں گزاری ۔ اگلےروزوہ تازہ دم ہوکروہاں سےنکلےاوررات کوایک فاتح کی طرح خیبرپختونخوااسمبلی میں داخل ہوئے۔

یہ باتیں وزیردفاع خواجہ آصف نےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بتائیں ۔ انہوں نےکہامیں شروع سےکہہ رہاہوں کہ علی امین گنڈاپورایک دونمبربندہ ہے۔ جلوس سےنکل کریہ کےپی ہاوس پہنچےاوروہاں سےرپورٹس کےمطابق گاڑی کی ڈگی میں چھپ کرمونال ریسٹورنٹ کی طرف گئےکیونکہ وہاں سےکچھ ہی دورہری پورکی حدودشروع ہوجاتی ہے۔

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ان کےخیال میں عمران خان گنڈاپورکےخلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گےکیونکہ اس بندےکوانہوں نےاسٹیبلشمنٹ سےمعافی تلافی کیلئےرکھاہواہے۔ عمران خان جانتےہیں کہ کل کلاں پاوں پڑنےکاموقع آگیاتومیں گنڈاپورکےذریعےاسٹیبلشمنٹ کےپاوں پڑجاوں گا۔

ایک سوال کےجواب میں وزیردفاع کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کےلوگ جلوس کی شکل میں ڈی چوک نہیں پہنچے۔ڈی چوک پی ٹی آئی کےوہ لوگ پہنچنےمیں کامیاب ہوئےجواسلام آبادکےرہائشی تھےاوریہ لوگ بھی ٹولیوں کی شکل میں وہاں چکرلگاتےرہے۔ خیبرپختونخواسےآنےوالےجلوس میں سےکوئی وہاں نہیں پہنچا ۔ پھرجب یہ افواہ پھیل گئی کہ علی امین گنڈاپورجلوس کوچھوڑکرکہیں غائب ہوگئےہیں توکارکنوں کاحوصلہ ٹوٹ گیا۔

پی ٹی آئی کےجلوس میں قیادت سرےسےغائب تھی ۔ ان کاورکرضرورآیالیکن ورکرزمیں یہ خیبرپختونخواپولیس کےلوگوں کوسادہ لباس میں لائے،ان کےجلوس میں شامل بہت سےافغان شہری بھی پکڑےگئے۔ اس کےعلاوہ ان کےساتھ کالعدم ٹی ٹی پی کےلوگ بھی شامل تھے۔

خواجہ آصف نےکہااس تازہ ترین مہم جوئی کی کوشش کےبعدہماری نظرمیں اب پی ٹی آئی کےخطرہ ہونےکاتاثرزائل ہوگیاہے۔ ان کےورکرزجوکل تک ہمیں گالیاں دےرہےتھے،آج اپنی قیادت کوگالیاں دےرہےہیں ۔

پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہےلیکن تحریک انصاف نےاس معاملےپراےپی سی کابائیکاٹ کیاکیونکہ یہ اپنےکنکشنزکوناراض نہیں کرناچاہتے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …