Home / اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری لیکرسعودی وفدپاکستان آگیا

اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری لیکرسعودی وفدپاکستان آگیا

Saudi trade delegation reach Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیزکی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں کا130رکنی وفداسلام آبادپہنچ گیا۔ دورےکےدوران پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان 2ارب ڈالرکےتجارتی معاہدوں کاامکان ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی وفدکےاعزازمیں عشائیہ دیں گے۔ سعودی وفدپاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سےبھی ملاقات کرےگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے2027 تک 5ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تقریباً30 معاہدوں پردستخط کیےجائیں گے۔

ایئرپورٹ پرسعودی وفدکااستقبال کرنےوالےوفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کہتےہیں سعودی وفد کی آمد پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ۔پاکستانی معیشت کیلئے اس دورے کے دوررس فوائد حاصل ہوں گے۔

مصدق ملک نےکہاانرجی، مائننگ اورپاورسیکٹرمیں سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر، سرجیکل انسٹرومنٹ، فٹ بال مصنوعات کی بڑی مارکیٹ پر ہماری توجہ ہے، پاکستان میں کنسٹرکشن میٹریل بنانے والی کمپنیوں کیلئےراستے کھلیں گے۔

ذرائع کاکہناہےحکومتی سطح پرسرمایہ کاری کے لیے ریگولیٹری منظوری دے دی گئی ہے جب کہ این او سی سے متعلقہ پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …