Home / ریاست پی ٹی آئی کوپوری قوت سےروکےگی:خواجہ آصف

ریاست پی ٹی آئی کوپوری قوت سےروکےگی:خواجہ آصف

Defence Minister Khawaja Asif warns PTI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ 15اگست کاپی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےریاست پوری قوت استعمال کرےگی ۔ کسی صورت تحریک انصاف کواسلام آبادپریلغارکرنےنہیں دیں گے۔ ملکی عزت کےخلاف اقدامات کی اجازت کسی کونہیں دی جائےگی ۔ ان خیالات کااظہاروزیردفاع خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں پریس کانفرنس کےدوران کیا۔

خواجہ آصف نےعدلیہ کوپی ٹی آئی کاسہولت کارقراردیا۔ کہا عدالتوں نے دھڑا دھڑ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیا۔ کیاعدالتوں کونظر نہیں آرہا بانی پی ٹی آئی ملک کی سالمیت کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟سانس لینےپربھی نوٹس لینےوالی عدالتوں کواس بات کا نوٹس بھی لینا چاہیے، ہمارااس سب میں کوئی مفاد نہیں لیکن قومی مفاد میں عدالتوں کی ذمے داری ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لیں۔ ججزآخرکب تک اپنی اندرونی سیاست میں مگن رہیں گے؟ آج ان کاعمل تاریخ میں ان کےکردارکاتعین کرےگا۔

وزیردفاع نےکہاپی ٹی آئی انتشارکی سیاست کوترک نہیں کررہی ۔ باربارخیبرپختونخواسےاسلام آبادپریلغارکی جارہی ہے۔ یہ لوگ ایک بارپھر9مئی کرناچاہتےہیں۔ ڈاکٹر اسراراورحکیم سعید نےبہت پہلےبتادیاتھایہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں، انہوں نے دہشتگردی کی کبھی مذمت نہیں کی، اپنے دور حکومت میں ہزاروں کی تعداد میں دہشتگردوں کو بسایا،ان کا کوئی لیڈر دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے جنازے میں شرکت نہیں کرتا۔ چاہےملک میں کچھ بھی ہوجائے،ان کی بس ایک ہی رٹ ہےکہ بانی پی ٹی آئی کورہاکراناہے۔

خواجہ آصف نےکہاپی ٹی آئی کی سوچ شاندانہ گلزارکی اس سوچ سےظاہرہوتی ہےکہ خان نہیں توپاکستان نہیں۔ ان کےذہنوں میں ایسےپاکستان کاوجودہی نہیں جس میں بانی پی ٹی آئی حکمران نہ ہو۔

طویل عرصےبعدملک میں ایک بڑاایونٹ ہونےجارہاہےلیکن یہ نہیں چاہتےکہ ملک کی عزت ووقارمیں اضافہ ہو۔ وہ نہیں چاہتےملک کی معیشت بہترہو۔ یہ انتشارکی سیاست سےبازنہیں آرہے۔ 15اکتوبرکواحتجاج کی کال ملکی سالمیت پرحملہ ہے۔ عدالت نےپی ٹی آئی کی احتجاجی کال پرنوٹس نہ لیاتوتاریخ انہیں یادرکھےگی ۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …