Home / ٹرمپ کےمقابلےکیلئےاوبامامیدان میں آگئے

ٹرمپ کےمقابلےکیلئےاوبامامیدان میں آگئے

Obama convince black men to vote Harris

ویب ڈیسک ۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی طرح امریکی سیاست کےرنگ بھی تبدیل ہورہےہیں ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ اورڈیموکریٹک امیدوارکملاہیرس کےایک دوسرےکےخلاف الزامات کاسلسلہ بڑھتاہی جارہاہے۔

سیاہ فام امریکی نوجوانوں میں ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت کودیکھ کرڈیموکریٹک پارٹی نےسابق صدربراک اوباماکومیدان میں اتاردیاجوامریکہ کی اہم ریاستوں میں اپنی پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کوکھری کھری سنارہےہیں ۔

سابق امریکی صدربراک اوبامانےپٹس برگ پنسلوینیامیں صدارتی مہم کی ریلی سےخطاب کرتےہوئےڈونلڈٹرمپ کوپاگل قراردےدیا۔ کہاسب خودسےپوچھیں کہ کیااس شخص نےکبھی ڈائپربھی تبدیل کیاہے؟

اوبامانےسیاہ فام نوجوانوں کومخاطب کرتےہوئےکہاکہاکہ آپ کملاہیرس کوصرف اس لئےووٹ دینےسےہچکچارہےہیں کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں ، حالانکہ وہ صدربننےکی اتنی ہی اہل ہیں جتناکوئی مردامیدوار۔

بارک اوباما نے ٹرمپ کی تقاریر کو آگ لگانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا یہ شخص چیزیں ہلا کر رکھ دےگا۔ اوبامانےاجتماع سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ٹرمپ نے کبھی ڈائپر بھی تبدیل کیا ہوگا؟ اوبامانےٹرمپ کی پالیسیوں اور انتخابی منشورکوبھی کڑی تنقیدکانشانہ بنایا۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …