مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان کےچارروزہ دورےپراسلام آبادپہنچ گئے ۔ نورخان ایئربیس پروزیراعظم شہبازشریف نےچینی ہم منصب کااستقبال کیا ۔ شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیراطلاعات عطاتارڑبھی تھے ۔
چینی وزیراعظم کانورخان ایئرپورٹ پرریڈکارپٹ استقبال کیاگیا۔ دوبچوں نےمعززمہمان کوگلدستےپیش کئے۔ وزیراعظم لی چیانگ کوان کی آمدپرتوپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔ لی چیانگ اپنےچارروزہ دورےکےدوران شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےعلاوہ صدرمملکت ، وزیراعظم اوراعلیٰ عسکری قیادت سےملاقاتیں کریں گے۔
چینی وزیراعظم کایہ دوطرفہ دورہ ہے،اس لئےاس میں سی پیک کےدوسرےمرحلے،تجارتی اوراقتصادی امورپربھی بات کی جائےگی ۔ چینی صدرکےدورےکوسی پیک کیلئےگیم چینجرقراردیاجارہاہے۔
واضح رہےکہ کسی چینی وزیراعظم کادورہ پاکستان گیارہ سال بعدہورہاہے۔