مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی قیادت میں اسلام آبادپردھاوابولاگیا،دھاوابولنےوالوں کامقصدڈی چوک پہنچ کردھرنادینااورشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کوسبوتاژکرناتھا۔ ان لوگوں کولاشوں کی ضرورت تھی لیکن پولیس نےانتہائی صبراورتحمل سےکام لےکران کےعزائم کوناکام بنادیا۔
وزیرداخلہ نےبتایاکہ پی ٹی آئی کےمظاہرےمیں شریک 564افرادکوگرفتارکیاگیاجن میں 11خیبرپختونخواپولیس کےاہلکارجبکہ 120افغان شہری ہیں۔
محسن نقوی نےواضح کیاکہ پی ٹی آئی کےمظاہرےمیں شریک علی امین گنڈاپورکےساتھ ساتھ تمام افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی ۔ اسلام آبادمیں صورتحال کوجلدازجلدنارمل کرناچاہتےہیں ۔
وزیرداخلہ نےکہاکہ پولیس پر حملہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، مظاہرین نے دورتک جانے والےآنسو گیس شیل استعمال کیےجوصرف پولیس کےپاس ہوتےہیں۔اسلام آباد پردھاوا بولنے والے مسلح جتھوں میں تربیت یافتہ دہشت گرد بھی شامل تھے۔ ان کےخلاف ایف آئی آردرج کررہےہیں ۔