Home / سوناکشی کوکاپی کرنامہنگاپڑگیا

سوناکشی کوکاپی کرنامہنگاپڑگیا

Humaima Malick copy Sonakshi Sinha

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سےتعلق رکھنےوالی فلم اورٹیلی وژن کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کوبھارتی اداکارہ سوناکشی سنہاکااندازاپنانامہنگاپڑگیا ۔ سوشل میڈیاپرصارفین نےانہیں اچھی خاصی سنادیں ۔

سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں حمائمہ ملک بھارتی ویب سیریزہیرامنڈی کےگانےطلسمی بانہیں پرسوناکشی سنہاکےکردارفریدان کےاندازمیں جلوےبکھیرتی دکھائی دےرہی ہیں اوراسی کےاندازمیں سگریٹ کےکش بھی لگاتی ہیں ۔

ویسےتوحمائمہ نےیہ شوٹ نجی برانڈ کی تشہیر کے لیے کروایا ہےلیکن سوشل میڈیاپرصارفین کوان کایہ اندازایک آنکھ نہیں بھایااورانہیں سیکنڈہینڈسوناکشی کاخطاب دےدیا۔

ان کےلباس، اندازاورنخروں پرشدید تنقیدکرتےہوئےصارفین نےپوچھاکہ آخرآپ کویہ سب کرنےکی کیا ضرورت تھی۔ کچھ نےکہااس عمرمیں یہ انداززیب نہیں دیتا،اوپرسےسگریٹ نوشی کی تشہیرصحت کیلئےبھی بری ہے۔

واضح رہےاداکارہ حمائمہ ملک بھارت جاکربھی کام کرچکی ہیں ۔ انہوں نےراجہ نٹورلال میں عمران ہاشمی کےساتھ مرکزی کرداراداکیاہے۔ وہ پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکارفیروزخان کی ہمشیرہ ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …