ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سےعلی امین گنڈاپورکوہرصورت ڈی پہنچ کراحتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق بانی چیئرمین کی ہدایت کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہرصورت ڈی چوک پہنچنےکی کوشش کریں گےچاہےاس کام میں دودن ہی کیوں نہ لگ جائیں ۔ ذرائع کےمطابق عمران خان نےکہاہےکہ چاہےدودن ہی کیوں نہ لگ جائیں، ڈی چوک پہنچناہے۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نےاحتجاج کیلئےحکمت عملی فائنل کرلی ہے،جس کےمطابق احتجاج میں ارکان قومی اسمبلی شریک نہیں ہونگے۔ احتجاج کی مرکزی قیادت اسلام آبادکی تنظیم کےہاتھ میں ہوگی اوراحتجاج کیلئےدرکارضروری سامان کاانتظام بھی مقامی رہنماکریں گے۔
ذرائع کےمطابق بیرسٹرگوہر،شیخ وقاص اکرم اوردیگررہنمااحتجاج کی نگرانی کریں گےجبکہ ارکان قومی اسمبلی اپنےحلقےکےلوگوں کواحتجاج میں جانےکیلئےکہیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے وزرا اور ریجنل صدور سے کہا ہے ہمیں جتنے دن بھی سڑک پر گزارنے پڑے تو گزاریں گے اور واپسی کا کسی صورت تصوربھی نہ کیا جائے،ہم ڈی چوک پہنچ کررہیں گے، آپ لوگ مکمل تیاری کریں کیونکہ یہ ہمارے لیے فائنل راؤنڈ ہے۔