Home / اسلام آبادپرچڑھائی سےپہلےدس بارسوچنا: محسن نقوی

اسلام آبادپرچڑھائی سےپہلےدس بارسوچنا: محسن نقوی

Mohsin Naqvi warns CM KPK Ali Amin Gandapur

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملائشیاکےوزیراعظم پاکستان میں ہیں ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس بھی ہونےوالاہے،ایسےمیں آپ اسلام آبادپرچڑھائی کی بات کریں تویہ ٹھیک نہیں ۔ تحریک انصاف کوجمعہ کےروزاپنااحتجاج موخرکردیناچاہیے۔ دس بارہ روزکےبعدجہاں چاہےاحتجاج کریں۔ ہم انہیں جلسہ کرنےسےبھی نہیں روکیں گے۔

ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاسلام آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےوارننگ دی کہ ڈی چوک پراحتجاج کیلئےآنےوالاجوبھی ہتھےچڑھ گیا،اس سےہرگزنرمی نہیں کی جائےگی ۔ پولیس پوری طرح سےتیارہے،پھرہم سےشکوہ نہ کرنا۔

کسی غیرملک کاسربراہ دارالحکومت میں موجودہواورآپ دارالحکومت پرچڑھائی کی بات کریں توآپ کس کےمفادکیلئےکام کررہےہیں ؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکویہ سب کرنازیب نہیں دیتا۔ امیدہےوہ ایساکوئی کام نہیں کریں گےجس سےملک کی بدنامی ہو۔

محسن نقوی نےکہاملائیشیا کے وزیراعظم آچکے ہیں،اس کے بعد سعودی وفد آرہا ہے، اس کے بعد وزیراعظم چین آرہے ہیں، ایسے میں احتجاج کی کال دے دی گئی ہے،کوئی ہیڈ آف اسٹیٹ یہاں ہواورآپ اسلام آباد پردھاوا بولنے کی دھمکی دیں ، یہ مناسب نہیں، ہم نے ہر طریقے سےاپنے تمام ترانتظامات کرنے ہیں۔

ہماری مجبوری ہے، سختی سے مراد سختی ہےکسی کو اچھا لگے یا برا، ہم کسی صورت افورڈ نہیں کرسکتےکہ کوئی معاملہ خراب ہو۔ سیاسی ورکرزاور عام شہری جمعہ کو احتجاج سے پہلے دس بار سوچیں ۔ ہم نےرینجرزاورآرمی کوطلب کرلیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Punjab Govt to run airline punjab air

پنجاب حکومت جہازاڑائےگی

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت اب جہازاڑائےگی ۔ نوازشریف نےپی آئی اےخریدنےکاعندیہ دےدیا۔ لندن واپسی …