پاکستان

ایسی عدلیہ کومائی لارڈکیوں کہوں؟ بلاول

Bilawal Bhutto Benazir Hari Card

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بلاول بھٹوکہتےہیں ملک میں عدل کانظام درست کرنےاورعوام کوسستااورفوری انصاف دینےکیلئےآئینی عدالت کاقیام ناگزیرہے۔ آئینی عدالت میثاق جمہوریت میں کیاگیاوعدہ ہے،اس سےپیچھےنہیں ہٹیں گے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاجولوگ مجھےپیچھےہٹنےکامشورہ دےرہےہیں،میراانہیں مشورہ ہےتم پیچھےہٹ جاؤ۔ پیپلزپارٹی آئینی ترمیم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی ۔ میثاق جمہوریت میں کچھ چیزیں باقی رہ گئیں،کیاانہیں بھول جائیں؟ کیاجیل میں بیٹھےشخص کی وجہ سےاپنےقائدکاوعدہ بھول جائیں ؟ عدلیہ نےفوجی آمروں کوآئین میں ترمیم کی اجازت دی اورہمارےوالدین کوگیارہ سال جیل میں رکھا ، اس نظام عدل کومیں نےبچپن سےدیکھاہے،مجھ سےزیادہ کوئی سیاستدان اسےنہیں جانتا ۔ اگرکوئی سمجھتاہےکہ ایسےہی چلتارہےتوایسانہیں ہوسکتا ۔ آمروں کوآئین …

مزید پڑھیں »

چینی وزیراعظم لی کیانگ پاکستان پہنچ گئے

Chinese PM Li Qiang arrive in Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان کےچارروزہ دورےپراسلام آبادپہنچ گئے ۔ نورخان ایئربیس پروزیراعظم شہبازشریف نےچینی ہم منصب کااستقبال کیا ۔ شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیراطلاعات عطاتارڑبھی تھے ۔ چینی وزیراعظم کانورخان ایئرپورٹ پرریڈکارپٹ استقبال کیاگیا۔ دوبچوں نےمعززمہمان کوگلدستےپیش کئے۔ وزیراعظم لی چیانگ کوان کی آمدپرتوپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔ لی چیانگ اپنےچارروزہ دورےکےدوران شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےعلاوہ صدرمملکت ، وزیراعظم اوراعلیٰ عسکری قیادت سےملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم کایہ دوطرفہ دورہ ہے،اس لئےاس میں سی پیک کےدوسرےمرحلے،تجارتی اوراقتصادی امورپربھی بات کی جائےگی ۔ چینی صدرکےدورےکوسی پیک …

مزید پڑھیں »

ریاست پی ٹی آئی کوپوری قوت سےروکےگی:خواجہ آصف

Defence Minister Khawaja Asif warns PTI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ 15اگست کاپی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےریاست پوری قوت استعمال کرےگی ۔ کسی صورت تحریک انصاف کواسلام آبادپریلغارکرنےنہیں دیں گے۔ ملکی عزت کےخلاف اقدامات کی اجازت کسی کونہیں دی جائےگی ۔ ان خیالات کااظہاروزیردفاع خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں پریس کانفرنس کےدوران کیا۔ خواجہ آصف نےعدلیہ کوپی ٹی آئی کاسہولت کارقراردیا۔ کہا عدالتوں نے دھڑا دھڑ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیا۔ کیاعدالتوں کونظر نہیں آرہا بانی پی ٹی آئی ملک کی سالمیت کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟سانس لینےپربھی نوٹس لینےوالی عدالتوں کواس بات کا نوٹس بھی لینا چاہیے، ہمارااس سب میں کوئی مفاد نہیں لیکن قومی مفاد …

مزید پڑھیں »

اپنی چھت اپناگھراسکیم،آن لائن اپلائی کریں

Apni Chat Apna Ghar scheme apply on line

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے’اپنی چھت اپناگھر‘(ہماری چھت، ہمارا گھر) ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پہلی بیلٹنگ کے فاتحین میں قرض کےچیک تقسیم کرکےاس اسکیم کوباقاعدہ لانچ کردیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سال اگست میں صوبے میں بلاسود ہاؤس لون اسکیم کااعلان کیاتھا، جس کے بعد ستمبر میں پہلی بیلٹنگ ہوئی۔پہلے مرحلے میں 70,000 افرادمیں سےہرایک کو 1.5 ملین روپےیعنی 15لاکھ روپے تک کے سود سے پاک قرض کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نے کہاصوبائی حکومت کو قرضہ سکیم کے لیے 500,000 درخواستیں موصول ہوئیں اوراسی بنیادپرپنجاب حکومت نے فیصلہ …

مزید پڑھیں »

اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری لیکرسعودی وفدپاکستان آگیا

Saudi trade delegation reach Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیزکی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں کا130رکنی وفداسلام آبادپہنچ گیا۔ دورےکےدوران پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان 2ارب ڈالرکےتجارتی معاہدوں کاامکان ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی وفدکےاعزازمیں عشائیہ دیں گے۔ سعودی وفدپاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سےبھی ملاقات کرےگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے2027 تک 5ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تقریباً30 معاہدوں پردستخط کیےجائیں گے۔ ایئرپورٹ پرسعودی وفدکااستقبال کرنےوالےوفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کہتےہیں سعودی وفد کی آمد پاک سعودی تجارتی تعلقات میں …

مزید پڑھیں »

ذاکرنائیک نےپاکستانی یوٹیوبرکوجھاڑپلادی

Dr Zakir Naik snub Youtuber Daki bhai

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک نےمعروف پاکستانی یوٹیوبرسعدرحمان المعروف ڈکی بھائی کوجھاڑپلادی ۔ پاکستان کےدورےپرآئےہوئےڈاکٹرذاکرنائیک نےگزشتہ دنوں گورنرہاوس کراچی میں عوامی اجتماع سےخطاب کیا۔ اس اجتماع میں لوگ بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔ اسی اجتماع کےدوران ڈاکٹرذاکرنائیک نےڈکی بھائی سےاپنی ملاقات کاقصہ بھی سنایا۔ ذاکرنائیک نےبتایاکہ ایک یوٹیوبرنےان سےکہاکہ اسےدنیامیں تین لوگ بہت پسندہیں اوروہ انہی کی طرح بنناچاہتاہے۔ ان تین لوگوں میں شاہ رخ خان ویرات کوہلی اورذاکرنائیک ہیں ۔ ڈاکٹرصاحب کےبقول ، یوٹیوبرکی بات سن کروہ ہکابکارہ گئے۔ کہامجھےبہت حیرانگی ہوئی کہ یہ بندہ مجھےشاہ رخ خان اورویرات کوہلی کی فہرست میں کھڑاکررہاہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک …

مزید پڑھیں »

تیارہوجاو،ہم آرہےہیں: علی امین گنڈاپور

Ali Amin Gandapur KP Assembly speech

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی ایک مرتبہ پھروفاق کودھمکیاں ۔ کہاتیارہوجاو،ہم پھرآرہےہیں۔ کےپی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےانہوں نےکہاخیبرپختونخواکےسواہرجگہ جلسہ کرنےپرفسطائیت کاسامناکرناپڑتاہے،جلسہ کرنےکیلئےجگہ ایسےدی جاتی ہےجیسےہم جانورہوں ۔ وفاقی حکومت کےبدترین تشددکےباوجودہم ڈٹےرہےاورڈی چوک پہنچ کردکھایا۔ ہمارےپرامن جلسےکوہمارےساتھ زبردستی کرکےاحتجاج میں بدلاگیا۔ علی امین گنڈاپورنےکہاکےپی ہاوس پرحملہ وفاق پرحملہ ہے۔ آئی جی اسلام آبادکونہ ہٹایاگیاتواسلام آبادپراگلادھاواہم آئی جی تبدیل کروانےکیلئےبولیں گے۔ انہوں نےکہافوج ہماری ہے،ہماری فوج سےکوئی لڑائی ہےنہ ایساکوئی ایجنڈا۔ فوجیوں کاشکریہ انہوں نےہمارےکارکنوں کوراستہ دیا۔

مزید پڑھیں »

علی امین گنڈاپورکی کہانی خواجہ آصف کی زبانی

khawaja asif

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ علی امین گنڈاپورخیبرپختونخواہاوس اسلام آبادسےنکل کرمونال ریسٹورنٹ کی طرف سےہوتےہوئےہری پورمیں داخل ہوئےاوروہاں انہوں نےرات عمرایوب کےگھرمیں گزاری ۔ اگلےروزوہ تازہ دم ہوکروہاں سےنکلےاوررات کوایک فاتح کی طرح خیبرپختونخوااسمبلی میں داخل ہوئے۔ یہ باتیں وزیردفاع خواجہ آصف نےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بتائیں ۔ انہوں نےکہامیں شروع سےکہہ رہاہوں کہ علی امین گنڈاپورایک دونمبربندہ ہے۔ جلوس سےنکل کریہ کےپی ہاوس پہنچےاوروہاں سےرپورٹس کےمطابق گاڑی کی ڈگی میں چھپ کرمونال ریسٹورنٹ کی طرف گئےکیونکہ وہاں سےکچھ ہی دورہری پورکی حدودشروع ہوجاتی ہے۔ خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ان کےخیال میں عمران خان گنڈاپورکےخلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گےکیونکہ اس …

مزید پڑھیں »

کراچی ایئرپورٹ دھماکا،اہم حقائق

karachi airport blast investigation

ویب ڈیسک ۔۔ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق دھماکاخودکش تھا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق خودکش حملہ آورایئرپورٹ کےباہرمہران گاڑی میں بیٹھاغیرملکیوں کےباہرنکلنےکاانتظارکرتارہا۔ جیسےہی غیرملکیوں کی گاڑی قریب پہنچی توخودکش حملہ آورنےاپنی گاڑی غیرملکیوں کی گاڑی سےٹکرادی،جس سےزورداردھماکاہوااورکئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ذرائع کےحوالےسےبتایاگیاکہ خودکش حملہ آورکی کار میں ممکنہ طور پربھاری بارودی مواد موجود تھا جس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی، جس گاڑی پرحملہ کیاگیاوہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاورکمپنی کےچینی عملےکولےجارہی تھی۔ کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب گزشتہ رات دھماکا ہوا …

مزید پڑھیں »

علی امین نےاسلام آبادپردھاوابولا: محسن نقوی

PTI wants dead bodies, Mohsin Naqvi

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی قیادت میں اسلام آبادپردھاوابولاگیا،دھاوابولنےوالوں کامقصدڈی چوک پہنچ کردھرنادینااورشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کوسبوتاژکرناتھا۔ ان لوگوں کولاشوں کی ضرورت تھی لیکن پولیس نےانتہائی صبراورتحمل سےکام لےکران کےعزائم کوناکام بنادیا۔ وزیرداخلہ نےبتایاکہ پی ٹی آئی کےمظاہرےمیں شریک 564افرادکوگرفتارکیاگیاجن میں 11خیبرپختونخواپولیس کےاہلکارجبکہ 120افغان شہری ہیں۔ محسن نقوی نےواضح کیاکہ پی ٹی آئی کےمظاہرےمیں شریک علی امین گنڈاپورکےساتھ ساتھ تمام افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی ۔ اسلام آبادمیں صورتحال کوجلدازجلدنارمل کرناچاہتےہیں ۔ وزیرداخلہ نےکہاکہ پولیس پر حملہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، مظاہرین نے دورتک جانے والےآنسو گیس شیل استعمال کیےجوصرف پولیس کےپاس ہوتےہیں۔اسلام آباد پردھاوا …

مزید پڑھیں »