Home / کاش جسٹس منصوریہ خط نہ لکھتے: ثنااللہ

کاش جسٹس منصوریہ خط نہ لکھتے: ثنااللہ

Justice Mansoor Ali Shah letter

ویب ڈیسک ۔۔ راناثنااللہ کہتےہیں کاش جسٹس منصورعلی شاہ خط نہ لکھتے،انہوں نےاپنے مرتبے کو برقرار نہ رکھااورخود کو چھوٹا کرلیا۔

ماڈل ٹاؤن لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےراناثنااللہ نے کہا2017 میں اچھے بھلے ترقی کرتے پاکستان کو ایک سازش کا نشانہ بنایاگیا،سازش میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ عدلیہ کابھی کردارتھا۔ثاقب نثارنےایک منتخب وزیراعظم کونکالنے کے لیےغیرآئینی اورغیرقانونی کرداراداکیا۔

اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کےذریعےمسلط کئےگئےپراجیکٹ نےپاکستان کوڈیفالٹ کے دہانے پرپہنچادیا۔خدا خدا کرکےشہبازشریف کی ان تھک محنت سے ملک معاشی طور پر بحرانی کیفیت سے نکل آیا، حالیہ آئینی ترمیم کے بعد امیدہےپاکستان کوان چورراستوں سے نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔اب چوردروازے بند ہوگئے۔

رانا ثنانےکہاجسٹس یحییٰ آفریدی کا انتخاب بہت مناسب ہے، معزز ججز باہم دست و گریباں ہیں، ایک دوسرے کو خطوط پر خطوط لکھ رہے ہیں۔ خطوط میں گلی محلوں میں ہونے والے جھگڑٖوں کی زبان اور شرمناک و گھٹیا جیسے الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں۔اب تک ججز کی گروپنگ میں جسٹس یحیی علیحدہ رہے۔

راناثنانے کہا کل جسٹس منصور علی شاہ نے لیٹر لکھ کر جو زبان استعمال کی، پہلی مرتبہ انھوں نے اپنے مقام و مرتبےکابھی خیال نہیں رکھا۔انہوں نے خود کو چھوٹا کردیا، کاش وہ یہ لیٹر نہ لکھتے،ان کا عمرے پر چلے جانے ہی کافی تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …