Home / آئی ایم ایف سےقرض ڈیل پرمعاملات طےپاگئے:وزیرخزانہ

آئی ایم ایف سےقرض ڈیل پرمعاملات طےپاگئے:وزیرخزانہ

Pak-IMF loan deal finalized

ویب ڈیسک ۔۔ آئی ایم ایف کےساتھ قرض پروگرام پرمعاہدےسےمتعلق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کااہم بیان سامنےآگیا۔

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےدعویٰ کیاہےکہ آئی ایم ایف کےساتھ نئےقرض پروگرام پرتمام معاملات خوش اسلوبی سےطےپاگئے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارےسےمعاملات کومنطقی انجام تک پہنچانےکیلئےوزیراعظم شہبازشریف، آئی ایم ایف کےمتعلقہ حکام اوردیگرمعاونین کےشکرگزارہیں ۔

وزیرخزانہ کاکہناہےآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکےرواں ماہ ہونےوالےاجلاس میں معاملات کوحتمی شک دےدی جائےگی۔ معیشت استحکام کےبعدترقی کی جانب گامزن ہے۔

محمداورنگزیب مرکزی بینک کی جانب سےپالیسی ریٹ میں کمی کاخیرمقدم کرتےہوئےکہااس سےملک میں سرمایہ کاری اورکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیداہونگے۔

وزیرخزانہ نےکہامہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سےپالیسی ریٹ میں کمی پرخوشی کااظہارکرچکےہیں۔

یادرہےکہ وزیرخزانہ کےموجودہ بیان سےپہلےآئی ایم ایف کےقرض پروگرام کےحوالےسےبےیقینی کی صورتحال تھی اورکچھ واضح نہیں تھاکہ قرض پروگرام کاکیابنےگا؟

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …