ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی دورحکومت میں اپوزیشن جلاکرتی تھی ، آج خودپی ٹی آئی شدیدمتاثرہے۔
فیصل واوڈاکےتازہ ترین بیان کےمطابق مرادسعیدوہ طوطاہےجس میں 2اہم اوربڑےلوگوں کی جان ہے۔ شایدواوڈایہ کہناچاہتےہیں مرادسعیدکےپکڑےجانےسےدواہم لوگوں کوشدیدخطرہ ہے۔ واوڈانےپوچھاکہ کیاوجہ ہےوہ چھپاہواہے،سامنےنہیں آتا۔
آج نیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےفیصل واوڈانےعمران خان پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ نیب ترامیم کی مخالفت کرنےوالےنےسب سےپہلےان ترامیم سےفائدہ اٹھایا ۔ پی ٹی آئی میں سب اپنااپناالوسیدھاکرنےمیں لگےہوئےہیں اورعمران خان کاجیل میں رہناانہیں سوٹ کرتاہےکیونکہ اگروہ باہرآگیاتوان سب کی گیم ختم ہوجائےگی ۔
فیصل واوڈاکےمطابق فیض حمیدساراملبہ پی ٹی آئی پرڈال دیں گے ۔ انہوں نےکہاکہ فیض حمیداورعلی امین گنڈاپورکےدرمیان گفتگوسامنےآچکی ہےاورعلی امین کےخلاف کارروائی ضرورہوگی ۔ گنڈاپورپہلےبڑھکیں مارتےتھےکہ کسی کاباپ عمران خان کوگرفتارنہیں کرسکتا،اب کہتےہیں کسی میں عمران خان کاملٹری ٹرائل کرنےکی جرآت نہیں۔
علی امین کےجیل توڑکرعمران خان کورہاکرانےکےبیان کاحوالہ دیتےہوئےفیصل واوڈانےکہ جیل توڑنےوالےزندگی کی ضمانت کیسےدیں گے؟