Home / مرزاپورکےمداحوں کیلئےصدمےوالی خبر

مرزاپورکےمداحوں کیلئےصدمےوالی خبر

Pankaj Tripathi out of Mirzapur web series

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کی سوپرڈوپرہٹ ویب سیریزمرزاپورکاتیسراسیزن حال ہی میں اختتام پزیرہواہےلیکن توقعات کےبرعکس یہ پہلےاوردوسرےسیزن کےمقابلےمیں ناظرین کوزیادہ متاثرکرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکا ۔ بہت سےلوگوں کامانناہےکہ شایدطویل انتظارکی وجہ سےاس سیزن میں لوگوں کی دلچسپی کم ہوگئی ہے۔

بہرحال ، مرزاپورکےحوالےسےایک حیران کن خبریہ گردش کررہی ہےکہ اس پرفلم بنانےکاپلان بن رہاہےلیکن فلم میں قالین بھیاکاکردارپنکج ترپاٹھی نہیں بلکہ ہریتک روشن اداکریں گے۔

یہ خبردلچسپ لگتی ہےلیکن بھارتی میڈیاکےمطابق مرزاپورکےدیوانوں نےقالین بھیاکاکردارپنکج ترپاٹھی کی بجائےکسی اورکودینےکافیصلہ مستردکردیاہے۔ مداحوں کاکہناہےہریتک روش کی اینٹری قالین بھیاکےکردارکی اہمیت کوکم کردےگی کیونکہ ان کےمطابق سیریزکی کامیابی اس کی اوریجنل کاسٹ کےساتھ ہی ممکن ہے۔

مرزاپورکے ہدایت کار گرمیت سنگھ نےاس خبرپراپنےردعمل میں کہاکہ مرزاپورپرفلم بنانےکافیصلہ اس کےمیکرزکاہےاوراس حوالےسےحتمی اعلان صرف وہی کرسکتےہیں ۔ ہدایت کارکےاس بیان سےلگتاہےکہ مرزاپورپرفلم بنانےیااس کی کاسٹ میں تبدیلی بارےکچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔

واضح رہےویب سیریزکے میکرزچوتھے سیزن کے ساتھ واپسی کی تصدیق تو کرچکے ہیں لیکن تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیاکیونکہ شایدچوتھےسیزن کیلئےبھی تیسرےکی طرح طویل انتظارسےگزرناپڑے۔

کرن انشومن اور پونیت کی ”مرزاپور“کی مین کاسٹ میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی، شویتا ترپاٹھی، ایشا تلوار، وجے ورما،راسیکا دوگل،راجیش تیلانگ اور انجم شرما شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Rabi Peerzada marriage

مردروزشادی کی پیشکش کرتےہیں: رابی پیرزادہ

ویب ڈیسک ۔۔ شوبزکی چکاچوندچھوڑکراسلامی طرزحیات اختیارکرنےوالی پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کہتی ہیں انہیں روزانہ …