مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ باربارسیاست دانوں کی بجائےفوج سےمذاکرات کی بات کرتےہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن پرلفظوں کےتیربرساتےہوئےوزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ انسان اپنےاصل کی طرف ہی لوٹتاہے،پی ٹی آئی والےبھی بارباراس طرف لوٹنےکی کوشش کررہےہیں جہاں سےاس جماعت کاظہورہوا۔
خواجہ آصف نےکہاکہ آئین اورجمہوریت کی بات کرنےوالےبتائیں کہ فوج سےبات کرناکہاں کی جہمہوریت ہے؟ خواجہ آصف کی تقریرکےدوران اچانک پی ٹی آئی کےعلی محمدخان نےبولناشروع کردیااورکہاکہ خواجہ صاحب تمیزسےبات کریں۔
علی محمدخان کوجواب دیتےہوئےخواجہ آصف بولےتمیزمیں نےتم سےاورتمہارےلیڈرسےسیکھی ہے۔