مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی ریٹائرمنٹ کی عمربڑھانے، سپریم کورٹ کےججزکی تعدادمیں اضافےاورذرائع کےمطابق ملک میں سپریم کورٹ کےبرابرآئینی عدالت کےقیام کیلئےحکومت نےآئین میں ترمیم کرنےکی ٹھان لی ہے۔
اس حوالےسےحکومت کےارادےتوپختہ نظرآتےہیں اورلگتاہےکہ اسےیہ اعتمادبھی ہےکہ وہ جیسےتیسےکرکےاس آئینی ترمیم کوپارلیمنٹ سےپاس بھی کروالےگی ۔ لیکن وہ کہتےہیں ناں کہ ہزاروں لغزشیں ہیں لب تک جام آنےمیں ۔ دراصل اہم ترین آئینی ترمیم کیلئےحکومت کےپاس پارلیمنٹ میں نمبرگیم پوری نہیں ہورہی اورارکان کی مطلوبہ تعدادحاصل کرنےکیلئےوہ روزانہ مولانافضل الرحمان کےگھرکےچکرکاٹ رہی ہے۔
ہفتےکی رات کووفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوروزیراطلاعات عطاتارڑپرمشتمل ایک وفداسلام آبادمیں مولاناکےگھرگیااورانہیں آئینی ترمیم پرحمایت کیلئےقائل کرتارہا،لیکن ذرائع کےبقول مولانانےصاف انکارکردیا۔ یہی نہیں بلکہ مولانانےسودی نظام اورمدارس بل پراپنےتحفظات بھی وزراکےسامنےرکھے۔ ذرائع کےبقول اعظم نذیرتارڑنےمولاناکوان کےتمام تحفظات دورکرنےکی یقین دہائی کرائی۔
یادرہےکہ کچھ روزپہلےخودوزیراعظم شہبازشریف چل کرمولاناکےگھرگئےاوران سےآئینی ترمیم کیلئےحمایت مانگی لیکن مبینہ طورپرانہیں مولاناکےگھرسےخالی ہاتھ لوٹناپڑا۔
حکومتی وزراکےوفدکےرخصت ہوتےہی بیرسٹرگوہر،اسدقیصراورصاحبزادہ حامدرضاپرمشتمل پی ٹی آئی کاوفداپنی عرضی لےکرمولاناکےدرچلاآیااورانہیں حکومت کی آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنےپرقائل کرتارہا۔ مولانانےپی ٹی آئی وفدکےاعزازمیں عشائیہ بھی دیا۔ اس ملاقات کی تفصیلات سامنےنہیں آسکیں۔
آئینی ترمیم کیلئےنمبرگیم پوری؟
دوسری جانب قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم کامجوزہ پیکج آج بروزاتوارمورخہ 15ستمبر2024پیش کیاجائےگا۔میڈیاپرذرائع کےحوالےسےرپورٹ ہونےوالی خبروں کےمطابق آئینی ترمیم کےذریعےآئینی عدالت قائم کی جائےگی اورآئین کےآرٹیکل 63اےمیں بھی ترمیم کی جائےگی۔
آئین کاآرٹیکل 63اےکس بارےمیں ہے؟
پاکستانی آئین کاآرٹیکل 63اےسیاسی وفاداریاں بدلنےکےحوالےسےہے۔ اس آرٹیکل کےمطابق پارلیمان میں اپنی جماعت کی مرضی کےخلاف کسی قانون کی حمایت کرنےوالاپارلیمنٹ کی رکنیت سےنااہل ہوجاتاہے۔
کیامولانافضل الرحمان مان گئے؟
ذرائع کےمطابق حکومت نےآئینی ترامیم پرمولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیےاوراس سلسلےمیں بلاول بھٹوزرداری نے ثالث کا کردار ادا کیا۔ اب حکومت توقع کررہی ہےکہ مولاناان کاساتھ دیں گے۔