Home / آرمی چیف کی والدہ اللہ کوپیاری ہوگئیں

آرمی چیف کی والدہ اللہ کوپیاری ہوگئیں

Gen Asim Munir mother passes away

مانیٹرنگ ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ اللہ کوپیاری ہوگئیں۔ اس خبر کی تصدیق مختلف نجی ٹی وی چینلز نے منگل کی علی الصبح کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق، انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …