Home / پاکستانی ویزوں پرامریکی محکمہ خارجہ کااہم بیان

پاکستانی ویزوں پرامریکی محکمہ خارجہ کااہم بیان

US imposing visa ban on Pakistanis

ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کا ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت ویزا پروگرام پر نظرثانی کی جائے گی۔ ان کے مطابق، اس فیصلے کا بنیادی مقصد امریکا کو غیرملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے، اور اس سلسلے میں مختلف ممالک سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا، جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی وہاں کے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے ویزا درخواست دہندگان کو ہدایت دی کہ وہ تمام معلومات درست فراہم کریں، کیونکہ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کی صورت میں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی پالیسی کے تحت 41 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …