Home / خصوصی افراد،بزرگوں،طلباکیلئےسفرمفت

خصوصی افراد،بزرگوں،طلباکیلئےسفرمفت

Maryam Nawaz facilitates special persons

ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے خصوصی افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کو مفت سفری سہولت دینے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کا مقصد کمزور طبقات کو سفری سہولتوں میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

کابینہ اجلاس میں جنسی جرائم کی مؤثر تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک چالان اور جرمانوں کی وصولی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ نے لیگل ریفارمز کے حوالے سے جامع پلان طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ لا آفیسرز کی تعیناتی مکمل طور پر میرٹ پر ہونی چاہیے تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی کا سوال نہ اٹھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ حکومت جلد 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ فراہم کرے گی، تاکہ کم آمدنی والے افراد کو مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکے۔

عیدالفطر کے پیش نظر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر سخت کنٹرول رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک میں پہلی بار قیمتیں قابو میں رہیں، عوام کو لمبی قطاروں اور دھکم پیل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اور یہی پالیسی عید پر بھی برقرار رکھی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …