Home / نجی میڈیکل کالجزکیلئےسالانہ فیس کی حدمقرر

نجی میڈیکل کالجزکیلئےسالانہ فیس کی حدمقرر

medical colleges annual fees limit

ویب ڈیسک: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کی سالانہ فیس کے لیے حد مقرر کر دی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے تک محدود کر دی گئی ہے۔ یہ فیس ایم بی بی ایس کے لیے 5 سال اور بی ڈی ایس کے لیے 4 سال تک لاگو ہوگی۔

کونسل کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیا ہے، جس کا مقصد طلبہ اور ان کے والدین کو غیر ضروری مالی بوجھ سے بچانا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا کہ نجی میڈیکل کالجز میں بے جا اور غیر معقول فیسوں میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس سلسلے میں سخت نگرانی کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …