مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعظم کےسیاسی مشیرراناثنااللہ نےسوال پوچھاہےکہ بلوچستان میں تمام لوگ بےگناہ ہیں توجوکچھ ہورہاہے،وہ کون کررہاہے۔جعفرایکسپریس کویرغمال بنانےوالےدہشتگرد تھے،ان کےنام اورپتہ کسی کومعلوم ہے؟
راناثنااللہ نے سماٹی وی کےپروگرام میرے سوال میں اینکر ابصار عالم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتہ افراد کا معاملہ سب سے زیادہ پیچیدہ ہے،اس میں دونوں طرف کےدلائل سنےجائیں تودونوں کےدلائل میں بہت وزن ہے۔ بلوچستان میں ڈویلپمنٹ اورگورننس کےمسائل حل کیےجاسکتے ہیں۔
راناثنااللہ نے کہاکہ مسنگ پرسنزمیں سےکچھ لوگ جعفرایکسپریس پرحملےمیں شامل تھےجبکہ کچھ بھارتی خفیہ ایجنسی راکےپاس ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو لوگ "را” اور ہندوستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ کیسے مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
راناثنااللہ نےکہاکہ قانون چاہےجتنامرضی سخت ہواس پرعمل ہوناچاہیے،قانون کاہوناقانون کےنہ ہونےسےبہترہےکیونکہ قانون نہ ہوتوپھرشمالی علاقہ جات کی سیرہوتی ہے۔