Home / سعودی عرب میں عیدکاچاندنظرآگیا

سعودی عرب میں عیدکاچاندنظرآگیا

Eid ul Fitr in Pakistan

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد اس سال رمضان المبارک 29 روزوں کا رہا اور عید الفطر کل منائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، سعودی دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے سدیر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد شہروں میں بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے گئے۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد متعدد افراد نے چاند نظر آنے کی گواہی دی۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق، شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 2 بجے ہوئی اور یہ غروب آفتاب کے بعد 8 منٹ تک افق پر موجود رہا۔

ادھر انڈونیشیا، ملائیشیا اور آسٹریلیا میں عید الفطر پیر کے روز منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا

پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش محکمہ موسمیات کے مطابق آج سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہو چکی ہے، اور ماہرین فلکیات نے چاند کے واضح نظر آنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس شام 6بجے وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق، اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی، جبکہ کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ رہے گا، جس کی بنیاد پر 31 مارچ بروز پیر عید الفطر ہونے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …