ویب ڈیسک ۔۔ ہرگزنہیں کےبیانئےکےبعدکیاحکم ہےمیرےآقا ۔۔
پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ 46ارکان کانگریس کاصدرجوبائیڈن کوخط ۔ پاکستان میں قیدبانی پی ٹی آئی اوردیگرکی رہائی کیلئےارجنٹ بنیادوں پروکالت کیلئےزور۔ خط میں امریکی صدرسےاپیل کی گئی ہےکہ وہ یواین ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرسیاسی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانےکیلئےکرداراداکریں۔
خط میں پاکستان میں ہونےوالےعام انتخابات 2024کی شفافیت پربھی سوالات اٹھائےگئےہیں۔ متن کےمطابق پاکستان کی اہم سیاسی جماعت پی ٹی آئی کوانتخابات سےدوررکھنے ی کوشش کی گئی،تاہم مختلف حربوں کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں نےآزادحیثیت میں کامیابی حاصل کی۔
امریکی ارکان کانگریس نےخط میں لکھاکہ الیکشن میں خدشات سے متعلق رپورٹس کو حکومت نے شائع ہونےسےروکا،بانی سمیت دیگر رہنماؤں کومسلسل پابندسلاسل رکھناتشویشناک ہے۔
یادرہےکہ امریکی قانون سازوں کی جانب سےصدربائیڈن کےنام یہ دوسراخط ہے۔ گزشتہ دنوں بھی امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کامطالبہ کرنےکیلئے امریکی صدر جوبائیڈن کوخط لکھاتھا۔