ویب ڈیسک ۔۔ ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنما شاہ محمود قریشی کےجیلوں سےباہرموجودپارٹی قیادت سےگلےشکوے ۔ کہاکبھی وقت ہوتوہم سےبھی آکرمل لیں،شایدکوئی بہترمشورہ دےسکیں ۔
اےٹی سی راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں۔ لیڈر شپ کے پاس وقت اور مہلت ہے تو کسی دن ہمارے پاس بھی تشریف لائیں۔ باہر بیٹھی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے ہوسکتا ہے انہیں کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔
شاہ محمودنےکہاسیاسی جماعتوں کو انگیج کریں، آئین کی بالادستی کے لیے کم سے کم ایجنڈے پر یکسوئی بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ بلاول بھٹوزرداری سے گزارش ہے فیصلہ کریں وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتے ہیں؟
جمہوری قوتوں کیلئے اہم وقت ہے وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔