Home / ٹیم نہ بھیجنےکی انڈیاکوقیمت چکاناہوگی

ٹیم نہ بھیجنےکی انڈیاکوقیمت چکاناہوگی

BCCI refuses to send Indian team to Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ سیکیورٹی وجوہات کابہانہ بناکرکرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھجوانےکابھارتی حربہ اس بارشایدکام نہ کرے۔ کرکٹ ماہرین کےمطابق عین ممکن ہےیہ جوازبی سی سی آئی کےگلےکی ہڈی بن جائے ۔۔

ذرائع کےمطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی کیلئےماسٹرسیکیورٹی پلان کی منظوری خودآئی سی سی نےدی، جس کےبعدبھارتی کرکٹ بورڈاورمودی سرکارکےپاس سیکیورٹی کی بنیادپرٹیم پاکستان نہ بھیجنےکاکونساقانونی یااخلاقی جوازبچتاہے؟

واضح رہےکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیےپاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا اورانگلش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے ایک ماسٹرسکیورٹی پلان تیار کرکے آئی سی سی اور ٹرافی میں شریک تمام ممبر ممالک کو بھیجا۔ یہ ماسٹر سکیورٹی پلان دس اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بھیجا گیا۔ اس کےبعدآئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھارت سمیت کسی ممبر ملک نےاس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ماسٹر سیکیورٹی پلان آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں پیش کیا گیاجہاں سب نے قبول کر کے اس پر اسٹمپ لگائی۔ اجلاس میں موجود انڈین حکام نے بھی سیکیورٹی پلان پر انگلی نہیں اٹھائی تھی۔

پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کے لیے معمول سے بڑھ کرسخت حفاظتی انتطامات کے تحت ہی تین بار انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نےپاکستان کا دورہ کیا۔ 2022 میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان میں سیریز کھیل چکی ہے۔

یہی وجہ ہےکہ بھارتی حکومت اور انڈین بورڈ اگر سیکیورٹی کو جواز بناکر پاکستان میں نہیں آتاتواسےسخت مزاحمت کاسامناکرپڑسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

champions trophy 2025 hybrid model

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی …