Home / عاقب جاویدقومی ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

عاقب جاویدقومی ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

Aqib Javed Head coach of Pakistan cricket team

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈنےسابق کرکٹرعاقب جاویدکوقومی کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقررکردیاہے۔

عاقب جاویدکودورہ زمبابوےکیلئےہیڈکوچ مقررکیاگیاہےجہاں تین وڈےاورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزشیڈول ہے۔

یادرہے دورہ آسٹریلیا سےپہلے گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاجس کےبعدریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ذرائع کےمطابق گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ گیری کرسٹن سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔

یہ بھی چیک کریں

champions trophy 2025 hybrid model

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی …