Home / پاکستان نےآئی ایم ایف کوحیران کردیا: وزیرخزانہ

پاکستان نےآئی ایم ایف کوحیران کردیا: وزیرخزانہ

Pakistan surprised IMF, Finance Minister

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کےدعوےکےمطابق عالمی مالیاتی فنڈحیران ہےکہ محض 14ماہ کےقلیل عرصےمیں پاکستان کی معیشت کیسےسنبھل گئی؟

اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئےوزیرخزانہ نےکہاحکومت کی معاشی اصلاحات کی بدولت پاکستان کےحالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اوراس وقت کےزرمبادلہ ذخائراگلےڈھائی ماہ کیلئےکافی ہیں ۔ آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمدپرتعاون کرنےپرتمام وزرائےاعلیٰ کےمشکورہیں ۔

محمداورنگزیب کاکہناتھاموجودہ معاشی پروگرام آئی ایم ایف کانہیں پاکستان کااپناہے،عالمی مالیاتی ادارہ صرف ہماری مددکررہاہے۔ حکومتی اقدامات سے معیشت کی حالت بہترہورہی ہے،مقررہ اہداف حاصل کریں گے۔تمام شعبوں میں اصلاحات جاری رہیں گی،ملکی مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔

انہوں نےکہاوزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی مکمل بحالی کاسفرجاری رکھیں گے۔ مہنگائی کی شرح 38فیصد سے7 فیصد پر آگئی،اس بنیادپرپالیسی ریٹ 22 فیصد سے15فیصدپرآگیاہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نےکہامالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، سب ہمیں یہی کہہ رہے ہیں کہ آپ ملک میں میکرو اکنامک استحکام لےکرآئے ہیں، اب اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، انشاللہ وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …