ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی نظریاتی کونسل کےچیئرمین علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی نےوی پی این کااستعمال غیرشرعی قراردینےکےاپنےگزشتہ روزکےبیان کی آج وضاحت کی ہے ۔
ڈان نیوزکےپروگرام دوسرارخ میں اپنےموقف کوواضح کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ پاکستان میں وی پی این کازیادہ تراستعمال ممنوعہ موادیاپھرفحش ویب سائٹس تک رسائی کیلئےاستعمال کیاجاتاہے۔ غیررجسٹرڈوی پی این کےاستعمال سےآپ کوٹریس بھی نہیں کیاجاسکتا ۔ پاکستان میں ان دنوں چونکہ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس بندہے،اس لئےوی پی این کااستعمال ایکس تک رسائی کیلئےبھی کیاجاتاہے ۔
ڈاکٹرراغب نعیمی نےمزیدکہاکہ وی پی این کااستعمال کسی مثبت مقصدکیلئےکم کم ہی کیاجاتاہے ۔ زیادہ تراسےایسےکاموں کیلئےاستعمال کیاجاتاہےجنہیں ہم دوسروں سےچھپاناچاہتےہیں ۔ انہوں نےکہارجسٹرڈوی پی این کااستعمال ہی قانونی اورجائزہے۔