Home / چیئرلیفٹ حادثہ: تمام افرادکوبچالیاگیا،پاک فوج کوقوم کاخراج تحسین

چیئرلیفٹ حادثہ: تمام افرادکوبچالیاگیا،پاک فوج کوقوم کاخراج تحسین

Batgram chairlift accident

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخواکےشہربٹگرام میں پاشتوکےمقام پرچیئرلفٹ میں صبح پونےآٹھ بجےسےپھنسےآٹھوں افرادکوتقریباً پندرہ گھنٹےکی مسلسل کوششوں کےبعدبحفاظت ریسکیوکرالیاگیا۔ریسکیوآپریشن میں پاک آرمی ایوی ایشن اورایس ایس جی کمانڈوزنےحصہ لیا۔

صبح تقریباً گیارہ بجےسےشروع ہونےوالےاس انتہائی پیجیدہ اورخطرناک ریسکیوآپریشن کاآغازپاکستان آرمی کی جانب سےکیاگیا۔ شروع میں ایوی ایشن کاایک ہیلی کاپٹرآیاجس نےصورتحال کاجائزہ لیااورواپس چلاگیا، اس کےبعدایک اورریسکیوآپریشن لانچ کیاگیاجس میں ہیلی کاپٹرکےذریعےایک کمانڈوکورسی کےذریعےچیئرلفٹ تک پہنچایاگیا، کمانڈونےچیئرلفٹ میں پھنسےاسکول کےچھ بچوں اوران کےدواساتذہ کونکالنےکی سرتوڑکوشش کی لیکن موسم کی خرابی ، چیئرلفٹ کی وائر،ہیلی کاپٹرکی ہواکےباعث چیئرلفٹ کےہلنےاوربچوں کےخوفزدہ ہوجانےکےباعث ریسکیوکی اس پہلی کوشش کوکامیاب نہ کیاجاسکا۔

ریسکیوکی پہلی کوشش کےبعدپاک فوج کےایس ایس جی کی سلنگ ٹیم نےہمت نہ ہاری اوربچوں کونکالنےکیلئےپھرکوشش کی اوراس مرتبہ بچوں کونکالنےکیلئےحکمت عملی تبدیل کرتےہوئےریسکیوجیکٹ کااستعمال کیاگیا۔ اس طریقےمیں چیئرلفٹ میں پھنسےدوبچوں کوجیکٹ پہناکرہیلی کاپٹرسےلٹکتےرسی سےباندھ کرکامیابی سےریسکیوکرلیاگیا۔

دوبچوں کونکالنےکےبعدعلاقےمیں اندھیراچھاگیااورپاک فوج کوریسکیوکافضائی آپریشن بندکرکےزمینی آپریشن شروع کرناپڑا۔ زمینی آپریشن میں بھی کئی گھنٹےلگےاورچیئرلفٹ کےمقامی ماہرین کی مددسےچیئرلفٹ میں پھنسےدیگربچوں اوران کےاساتذہ کوکامیابی سےنکال لیاگیا۔

واضح رہےکہ بچوں کونکالنےکیلئےریسکیوآپریشن کاحکم آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی جانب سےدیاگیا۔

یہ بچےاوران کےاساتذہ صبح اسکول جانےکیلئےچیئرلفٹ میں سوارہوئےلیکن آدھےراستےمیں اس چیئرلفٹ کی ایک وائرٹوٹنےسےیہ دوسری وائرکےسہارےہوامیں معلق ہوگئی ۔ اطلاع ملنےپرضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی اورپاک آرمی کےکمانڈوزہیلی کاپٹرکےذریعےموقع پرپہنچ گئے۔

آئی ایس پی آرکابیان

آئی ایس پی آرکی جانب سےآپریشن کےکامیابی سےمکمل ہونےکی اطلاع دی گئی اوراللہ کاشکراداکیاگیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغاز کیا۔ پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاک فضائیہ، لوکل انتظامیہ، اور کیبل ایکسپرٹس کی مدد سے پاکستانی تاریخ کے اس منفردآپریشن کو سرانجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔

یادرہےکہ جی اوسی سپیشل سروسزگروپ نےذاتی طورپراس ریسکیوآپریشن کی نگرانی کی۔

ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی۔ انشاء اللّٰہ

قوم کاپاک فوج کاخراج تحسین

بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن کی کامیابی سےتکمیل پرپوری قوم نےپاک فوج کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورکہاقوم کوجب بھی ضرورت پڑی، پاک فوج ہمیشہ سب سےپہلےاورسب سےآگےرہی۔ پاک فوج زندہ باد۔

چیئرلفٹ پرپابندی

میڈیاکےمطابق اس حادثےکےبعدانتظامیہ نےعلاقےمیں چیئرلفٹ کےاستعمال پرپابندی لگادی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …