ویب ڈیسک ۔۔ حج اورعمرہ زائرین کیلئےبڑےریلیف کااعلان کرتےہوئےسعودی ٹورازم اتھارٹی نے پاکستان میں سفری منصوبہ بندی اوربکنگ ایپ ‘نسک کا آغازکردیا۔
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے معاہدوں کے درمیان،حجازمقدس میں سفرمیں مددکےلیے تیارکردہ ایپلیکیشن منگل کو لانچ کی گئی۔
نسک ایک موبائل ایپلی کیشن ہےجو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور اس سے باہر کے مسلمانوں کے لیے اسلامی رسومات اورطریقوں کو انجام دینے کے عمل کو آسان بنانے اور بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ صارفین کو ای ویزا، نماز، روزہ، اور دیگر مذہبی سرگرمیوں سے متعلق رہنمائی اور معلومات فراہم کرتی ہے،یہ ایپ اسلامی روایات کی پاسداری کے خواہاں افراد کے لیے ایک مددگار ذریعہ کے طو پرکام کرتی ہے۔
اس ایپ کو کراچی میں سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے لانچ کیا جنہوں نے حال ہی میں اپنا چار روزہ دورہ مکمل کیا اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کی۔
نسک اجراء سے پاکستانی سیاحوں اور زائرین کو سعودی عرب کے کئی شہروں تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی، جس سے ان کا سفر بغیرکسی رکاوٹ اور پریشانی سے پاک ہوگا۔
نسج ایپ کا اجرا عمرہ زائرین کے حوالے سے ایک اور اہم پیشرفت ہے۔ اس حوالے سے معزز مہمان نے اعلان کیا کہ پاکستانی زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی میعاد اب 90 دن تک بڑھا دی گئی ہے۔
سعودی وزیرکی اپنے ہم منصب انیق احمد کے ساتھ بات چیت کے دوران حج اورعمرہ سے متعلق باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیااور ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے عازمین عمرہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مملکت کے تاریخی مقامات کی سیربھی کرسکتے ہیں۔
سعودی وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت حج اخراجات کو کم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ کیا جائے گااورپاکستان سے زیادہ عازمین کو مملکت میں مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔