Home / پریانکابارےگھٹیاگفتگو،معمررانااورنادرعلی پرشدیدتنقید

پریانکابارےگھٹیاگفتگو،معمررانااورنادرعلی پرشدیدتنقید

Moammar Rana and Nadir Ali

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی فلمی اداکارمعمررانا اورمتنازع یوٹیوبرنادرعلی کی جانب سےایک حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق مس ورلڈ
اورمعروف بالی وڈاداکارہ پریانکا چوپڑا کی رنگت کےحوالے سے توہین آمیزگفتگوکرنےپردونوں کوسوشل میڈیاپرشدیدتنقیدکاسامناکرناپڑرہاہے۔

یوٹیوبرنادرعلی کےپوڈکاسٹ میں میزبان نےمعمرراناسےماضی میں ان کےدورہ بھارت کےحوالےسےسوال پوچھا۔ نادرعلی نےسوال پوچھاکہ وہ ایسی بھارتی اداکارہ کےبارےمیں بتائیں جسےانہوں نےمیک کےبغیردیکھااوردیکھ کرحیران رہ گئے؟

اپنےدورہ بھارت کی یادوں سےپردہ اٹھاتےہوئےمعمررانابولےکہ ایک دن وہ سلمان خان کےساتھ بیٹھےتھےکہ وہاں انہوں نےایک خاتون کودیکھاجسےانہوں نےپہچانانہیں۔ معمرراناکےمطابق جب وہ خاتون چلی گئیں توانہوں نےسلمان خان سےپوچھاکہ خاتون کون تھیں؟ سلمان خان نےبتایاکہ وہ پریانکاچوپڑہ تھیں۔

معمرراناکےمطابق یہ سن کروہ دنگ رہ گئےاوران کاساراکرش ختم ہوگیااوردل ہی دل میں انہوں نےکہاکہ سب بھاڑمیں جائیں۔

معمرراناکی تضحیک آمیزبات پرمزیدنمک پاشی کرتےہوئےنادرنےلقمہ دیاکہ آپ نےسوچاہوگاکہ کالانمک چاٹ لو۔

معمررانااورنادرعلی کی اس گھٹیااورگری ہوئی گفتگوپرسوشل میڈیاپردونوں کےبائیکاٹ کامطالبہ کیاجارہاہے۔ کچھ لوگوں نےنادرعلی کوپوڈکاسٹ چھوڑکرکچھ اورکام کرنےکامشورہ دیا۔ کسی نےکہاکہ اگرپریانکاخوبصورت نہ ہوتیں تومس ورلڈنہ بنتیں۔

لوگوں نےدونوں کومشورہ دیاکہ وہ خواتین کی رنگت پربات کرنےکی بجائےان کی شخصیت پربات کرتےتوبہترہوتا۔

واضح رہےکہ نادرعلی اس سےپہلےسنیتامارشل سےان کےمذہب بارےسوالات پرشدیدتنقیدکاسامناکرچکےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …