ویب ڈیسک ۔۔ موبائل فون مہنگےہونےکےباعث بہت سےلوگ اپنی پسندکاموبائل فون نہیں خریدسکتے،لیکن اب اس حوالےسےایک بہت زبردست خبرآئی ہے۔
روزنامہ جنگ میں شائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابق حکومت نےہرطرح کےموبائل فونزکوقسطوں پردینےکامنصوبہ بنایاہے۔ اس حوالےسےسفارشات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
گزشتہ روزوزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہونےوالےایک اجلاس میں تمام موبائل فون کمپنیوں کےنمائندوں کوبتایاگیاکہ حکومت شناختی کارڈرکھنےوالےتمام شہریوں کوقسطوں پرموبائل فون دینےکےپروگرام پرکام کررہی ہے۔ اس پروگرام کےتحت شہری براہ راست کمپنیوں سےقسطوں پرموبائل فون خریدسکیں گے۔ قسطیں نہ دینےوالےکاشناختی کارڈ،موبائل فون سم کارڈاورفون کاآئی ایم ای آئی نمبربلاک کردیاجائےگا۔
حکومت نےاس منصوبےکوعملی جامہ پہنانےکیلئےسفارشات طلب کرلی ہیں۔