Home / جرمن شہریت کاحصول بہت آسان

جرمن شہریت کاحصول بہت آسان

German Immigration law

ویب ڈیسک ۔۔ جرمن حکومت کادہری شہریت کےحوالےسےبڑااقدام۔کابینہ نےدہری شہریت سےمتعلق بل کی منظوری دےدی، جس کےبعداس کےقانون بننےکی راہ ہموارہوگئی۔

میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی اطلاعات کےمطابق قانون کےمجوزہ مسودےمیں جرمن شہریت کیلئے8سال قیام کی شرط ختم کرکےاسے5سال کردیاگیاہے۔ اس کےعلاوہ ایک اوراہم نکتہ یہ ہےکہ جرمن زبان مہارت رکھنےوالےمحض 3سال بعدہی مستقل شہریت کیلئےاپلائی کرسکیں گے۔

وزیرداخلہ نینسی فیزرکےمطابق مجوزہ امیگریشن بل ہمارےجدید اورمتنوع ملک کی بہتری کا باعث بنے گا، یہ ہماری مخلوط حکومت کی اہم ترین اصلاحات میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات بیرون ملک سےانتہائی ہنرمند کارکنوں کوراغب کرنے اورجرمن کمپنیوں کی مقابلےکی صلاحیت کومزیدبڑھانےکیلئےضروری ہیں۔

وزیرکامزیدکہناتھاکہ جرمنی کوبہت سے شعبوں میں فوری طورپربہترین ہنرمند کارکنوں کی ضرورت ہے لیکن ہم انہیں صرف اسی صورت میں راغب کرسکتےہیں جب وہ ہمارے معاشرے کا مکمل حصہ بن سکیں۔

اس قانون کےتحت پانچ سال سےقانونی طورپرجرمنی میں مقیم غیرملکی والدین کے ہاں جرمنی میں پیدا ہونے والے بچے جرمن شہری ہونگےاوریہ بچے اپنے والدین کی شہریت بھی رکھ سکیں گے۔

واضح رہےکہ اس وقت جرمنی میں 12 ملین سے زیادہ افرادجرمن شہریت کے حامل نہیں ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ان میں سے تقریباً 5.3 ملین کم ازکم 10سال سے ملک میں رہ رہے ہیں۔

یہاں یہ بتاناضروری ہےکہ 2سال قبل جب سوشل ڈیموکریٹس،گرینزاورلبرل فری ڈیموکریٹس نےتین طرفہ مخلوط حکومت تشکیل دی تھی تو جرمن شہریت کےقانون میں اصلاحات اتحادی معاہدے کا مرکز تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …