Home / پاکستان موبائل فونزکابڑااسمبلربن گیا

پاکستان موبائل فونزکابڑااسمبلربن گیا

Smartphone assembling in Pakistan

ویب ڈیسک — انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الماس حیدرکہتےہیں پہلی بار پاکستان میں ایک سال کے دوران 50 ملین سے زیادہ سمارٹ اور فیچر موبائل فونز کی ریکارڈ تعداد کو اسمبل کیا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ مدت کے دوران 22 ملین سمارٹ موبائل فونز اسمبل کیے گئے جن میں سے 99 فیصد اب تک مارکیٹوں میں فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 28 ملین فیچر موبائل فونزاسمبل کیے گئے جن میں سے97 فیصد خریدےجاچکےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلرز نے 1.12 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون کے پرزے پاکستان درآمد کیے تھے۔

مجموعی طور پر31 مقامی اور غیر ملکی موبائل فون کمپنیوں کو لائسنس دیے گئے جن میں سے 21 آپریشنل ہیں جبکہ نوکیا سمیت دیگرپیداوار کے لیے پلانٹ لگانے کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران صرف ایک غیر ملکی کمپنی نے 3.8 ملین فیچر فون درآمد کیےجو اب پاکستان میں بھی پلانٹ لگانےجارہی ہے۔

الماس حیدر نے کہا کہ الٹرا ماڈل ٹیکنالوجی سے لیس مقامی طور پربہترین کوالٹی کے سمارٹ اورفیچر موبائل فونز نےپاکستان میں خریداروں کا اعتماد بحال کیا ہے جو کہ غیر ملکی اسمبلڈ موبائلز کے مقابلے میں بہت سستےلیکن معیاری ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …