Home / ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ دبئی کاشماردنیاکےبڑےمعاشی حب کی حیثیت سےکیاجائےتوغلط نہ ہوگا۔

دبئی جانایوں تومشکل نہیں لیکن دبئی کاگولڈن ویزامل جاناکسی بڑےانعام سےکم نہیں کیونکہ دبئی کاگولڈن ویزاصرف انہی لوگوں کودیاجاتاہےجنہوں نےاپنی فیلڈمیں کوئی نمایاں کام کیاہو۔ واضح رہےکہ گولڈن ویزارکھنےوالوں کودبئی آنےجانےاوررہائش رکھنےکےمعاملات میں بہت سی سہولتیں مل جاتی ہیں جوعام ویزارکھنےوالےسوچ بھی نہیں سکتے۔

حال ہی میں معروف پاکستانی گلوکاراورمیوزک کمپوزرساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزادیاگیاہے۔ ساحرعلی بگانے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کواس خبر سے آگاہ کیا اور گولڈن ویزا دینے پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ساحرعلی بگانے ایک تصویربھی پوسٹ کی جس میں دبئی حکام انہیں گولڈن ویزا دے رہے ہیں اورساتھ لکھا کہ یہ ان کیلئے ایک اچیومنٹ سے کم نہیں۔ اس قبل آئمہ بیگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید، صومیہ خان اورعاطف اسلم کو بھی دبئی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا دیا جا چکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …