Home / بشریٰ بی بی نےپولیس پارٹی سےکیاکہا؟

بشریٰ بی بی نےپولیس پارٹی سےکیاکہا؟

DIG Lahore police

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عدالتی حکم پرچیئرمین تحریک انصاف کوگرفتارکرنےوالی پولیس ٹیم کےسربراہ ڈی آئی جی لاہورعمران کشورکاکہناہےجب انہوں نےزمان پارک لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ پرچھاپہ ماراتوبشریٰ بی بی کی جانب سےمزاحمت کی گئی اورانہوں نےپولیس اہلکاروں سےبدکلامی بھی کی۔ چھاپےکےدوران موبائل فون سمیت دیگراہم چیزیں قبضےمیں لی گئیں۔

جیونیوزسےبات کرتےہوئےڈی آئی جی عمران کشورنےبتایاکہ جب انہوں نےعدالتی احکامات پرعملدرآمدکیلئےعمران خان کی زمان پارک والی رہائش گاہ پرچھاپہ ماراتومرکزی دروازہ نہیں کھولاگیا،جس پرپولیس کوزبردستی اندرداخل ہوناپڑا،گھرکےاندروالےدروازےبھی بندتھےاس لئےانہیں بھی زبردستی کھولاگیا۔

ڈی آئی جی کےمطابق جب پولیس پارٹی گھرکےاندرداخل ہوئی توبشریٰ بی بی نےان سےبدتمیزی کی اورگرفتاری میں مزاحمت کی کوشش کی۔ انہوں نےکہاکہ پولیس نےدس سےپندرہ منٹ کےاندرعدالتی احکامات پرعمل کرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتارکیا۔

ڈی آئی جی عمران کشورکےمطابق پولیس نےعمران خان کےگھرسےفون قبضےمیں لئے،ایک سلورکاباول بھی ملاجس میں راکھ ، ایک تعویزاورچھوٹی تسبیح تھی۔ بشریٰ بی بی نےانہیں منع کیاکہ انہیں مت چھیڑاجائے۔

عمران کشورکےمطابق عمران خان کوگرفتارکرکےسیدھااٹک جیل پہنچادیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …