Home / بابراعظم شادی کرنےجارہےہیں

بابراعظم شادی کرنےجارہےہیں

babar azam marriage

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم زندگی کی نئی اننگزشروع کرنےجارہےہیں۔

الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی غیر مصدقہ رپورٹس کےمطابق 28 سالہ بابراعظم کی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے بعد شادی ہونے کا امکان ہے، جو اس سال بھارت میں منعقد ہونے والا ہے۔

نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 7 اکتوبر سے شروع ہوگااورنومبرکے وسط کے بعداختتام پذیرہوگا۔

رپورٹس کےمطابق معروف پاکستانی کرکٹرمیگاایونٹ کےبعد جلد شادی کرلیں گے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی کپتان کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بابر اور ان کے اہل خانہ نے ان افواہوں کی تردید نہیں کی اور خاموش رہے۔

بتایا گیا تھا کہ بابر اپنی خالہ زاد کزن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، اہل خانہ نے دلہن کے نام کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی چیک کریں

Kevin Pietersen's concern about cricket in Pakistan

پاکستان میں کرکٹ کوکیاہوگیا؟ پیٹرسن

ویب ڈیسک ۔۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کوہوکیاگیاہے؟ پاکستان میں کرکٹ کےمقبول ترین کھیل کی …