ویب ڈیسک — برازیلین فٹ بال سپراسٹارنیمارنےمبینہ طورپرسعودی کلب الہلال میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دو سال کا معاہدہ ہوگا۔
فرانس کے معروف سپورٹس جریدےنے خبر بریک کرتے ہوئےبتایاکہ نیمارکوالہلال سےدو سیزن کے لیے 160 ملین یورو (175 ملین ڈالر) ملیں گے۔ نیمار کا پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے ساتھ موجودہ معاہدہ 2025 تک کیلئےہے۔
نیمار ہفتے کے روز فرانسیسی لیگ میں پی ایس جی کے سیزن کے آغازمیں شرکت سے محروم رہے اورمبینہ طور پر وہ اکیلے تربیت کررہے تھے۔ کلب نے دعویٰ کیا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیمارکو وائرل انفیکشن تھا لیکن رپورٹس بتاتی ہیں کہ سپر اسٹار پی ایس جی سے باہر نکلنے کی تیاری کررہےہیں اورجلداس حوالےسےخبرسننےکوملےگی۔
یہ چھ سال پہلے کی بات ہے جب 31 سالہ برازیلین فٹبالر نے 222 ملین یورو (اب 244 ملین ڈالر) کےریکارڈمعاوضےکےعوض بارسلونا سے پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔