ویب ڈیسک (بحوالہ: جیو نیوز):"مار دو، انہیں مار دو، پاکستان کی حدود میں ایک انچ بھی داخل نہ ہونے دو!”یہ الفاظ تھے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے، جو 7 مئی کی صبح براہِ راست ریڈیو پر 15 اسکواڈرن کے پائلٹس سے مخاطب تھے۔ یہ وہی یونٹ ہے جس کی کبھی وہ خود قیادت کر چکے ہیں — اور اب انہی کی قیادت میں دشمن کا سامنا کر رہا تھا۔ جب پاکستان ایئرفورس کے انتہائی محفوظ کمانڈ سینٹر میں بھارتی رافیل طیاروں کے بھٹنڈہ کے قریب نشانہ بننے کی تصاویر اسکرین پر آئیں، تو پورا کمرہ "اللہ اکبر” …
مزید پڑھیں »پاکستان
بھارتی طیاروں کوکہاں کہاں مارپڑی؟
ویب ڈیسک:پاک فضائیہ کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ان کارروائیوں میں کئی بھارتی پائلٹس زخمی یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جب کہ ایک پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایک بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے گڈول کوکرناگ میں گرا، جہاں سے ایجکشن سیٹ بھی برآمد ہوئی۔ دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے قریب گرا، جس کے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک …
مزید پڑھیں »بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کااعلان
ویب ڈیسک: پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن "بُنیان مرصوص” کی کامیاب تکمیل کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 10 مئی کو اختتام پذیر ہوا، جس کے ذریعے بھارت کی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 22 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہنے والی جھڑپوں کو "معرکۂ حق” کا نام دیا گیا ہے، جو بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے جواب میں شروع کیا گیا۔ معرکۂ حق: ظلم کے خلاف فیصلہ کن اقدام …
مزید پڑھیں »سازشیں ہمیں کمزورنہیں کرسکتیں: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاسی ایم ایچ راولپنڈی کادورہ، زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ ہمارے سپاہی اور شہری جس جرات اور قربانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، وہی پاکستان کی سلامتی کی اصل بنیاد ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی …
مزید پڑھیں »پاکستان، بھارت جنگ بندی میں توسیع پرراضی
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ دونوں فریقین نے سیز فائر (جنگ بندی) جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک سرحدوں پر تعینات فوجیوں کی تعداد میں کمی پر بھی متفق ہوئے۔ طے پایا کہ: کوئی فائرنگ نہیں ہوگی۔ شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ ڈرون کے ذریعے دراندازی نہیں کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت امن کی جانب ایک قدم اورآگے۔ دونوں ملکوں کےڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور …
مزید پڑھیں »صدرٹرمپ کی مسئلہ کشمیرحل کرانےکی پیشکش
ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتےہیں وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ کیا "ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر” کا کوئی پائیدار حل نکالا جا سکتا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نہ صرف دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ تجارتی تعلقات میں بھی نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ …
مزید پڑھیں »پاکستا ن سےجنگ میں بھارت نےبڑی غلطی کیاکی؟
بھارت اپنی ذلت کو کامیابی بنا کر عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا: سابق مشیر قومی سلامتی ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہےبھارت اپنی عسکری ناکامی کو کامیابی کا رنگ دے کر اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ شو "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی بڑی غلطی کی، کیونکہ اس کے پاس نہ صلاحیت تھی اور نہ ہی تیاری۔ ان کے مطابق، بھارت کی طرف …
مزید پڑھیں »امریکہ نےثالثی کیوں کروائی؟
ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے پس منظر میں امریکی سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ معروف امریکی صحافی ایلینا ٹرینے کے مطابق، جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں امریکی قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو براہِ راست فون کرکے انہیں کشیدگی میں اضافے کے ممکنہ خدشات سے آگاہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف بھی اس تمام تر صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہے تھے۔ صحافی کا کہنا ہے …
مزید پڑھیں »جنگ بندی ہوتےہی مودی کی الٹی قلابازی
ویب ڈیسک: پاکستان کی موثر فوجی حکمت عملی اور کامیاب جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارتی عزائم کو ناکام بنایا بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی ساکھ کو بھی شدید دھچکا پہنچایا۔ عالمی دباؤ،خصوصاً امریکی اثر و رسوخ اور سفارتی تنہائی کے باعث مودی حکومت نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر تو کی، مگر اس کی شرائط ماننے سےگریزکی راہیں تلاش کرنا شروع کر دی ہیں۔ جنگ بندی کے تحت کسی تیسرے غیر جانبدار ملک میں پاک بھارت مذاکرات پر ابتدائی رضامندی کے باوجود، بھارت نے چند ہی گھنٹوں بعد اس شرط سے انکار کر دیا۔ امریکی صدر …
مزید پڑھیں »فتح ون میزائل کی حیران کن خوبیاں
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص’ میں دشمن پر ہیبت طاری کرنے اورمنہ توڑجواب دینے کیلئے فتح ون میزائل کا استعمال کیا۔ پاکستانی فوج نےنماز فجر کےفوری بعددشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کاآغازکرتے ہوئے فتح ون میزائل فائر کیے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج کوملیامیٹ کردیا۔ پاکستان فوج کی جانب سے فتح ون میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ …
مزید پڑھیں »