پاکستان

عزم استحکام ملکی استحکام اورخوشحالی کیلئےناگزیر

Corps Commanders Conference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیرصدارت 265ویں کورکمانڈرزکانفرنس ۔ کچھ عناصرکی طرف سےآپریشن عزم استحکام پربلاجوازاورغیرضروری تنقیدپراظہارتشویش۔ آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری بیان کےمطابق کورکمانڈرزکانفرنس کےشرکانےملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئےآپریشن عزمِ استحکام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ فورم نےقراردیاکہ انسدادِ دہشت گردی کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں عزمِ استحکام انتہائی اہم ہے۔ کورکمانڈرزکانفرنس نےعزم استحکام آپریشن کوملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے،دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لئے وقت کا اہم تقاضہ قراردیا۔ …

مزید پڑھیں »

عمران خان کاساتھ دوں گا:فوادچودھری

fawad ch Aaj tv interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنےکےبعددوبارہ واپسی کیلئےکوششوں میں مصروف فوادچودھری نےخبردارکیاہےکہ پی ٹی آئی نےاسٹیبلشمنٹ سےڈیل کی تواس کاحشرن لیگ اورپیپلزپارٹی سےبھی بدترہوگا۔ آج نیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےفوادچودھری نےکہاپی ٹی آئی قیادت پرتنقیدکرنانہیں چاہتالیکن جوبات انہوں نےکی اس کاجواب دیناضروری تھا۔ فوادچودھری کاکہناتھا9مئی کےبعدجس طرح پنجاب اورکراچی کی قیادت کوبربریت اورفسطائیت کانشانہ بنایاگیا،خیبرپختونخواکی لیڈرشپ کےساتھ وہ سب نہیں ہوا۔ فواد چوہدری نےکہاپی ٹی آئی کی قیادت کاکہناہےپارٹی میں میری واپسی کافیصلہ عمران خان رہائی کےبعدکریں گےحالانکہ پارٹی کی جوپالیسی ہےاس سےوہ رہاہونےوالےنہیں ۔ سابق پی ٹی آئی رہنمانےکہاسیاست میں ٹائمنگ کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ 9فروری کےالیکشن کےبعداورلیاقت …

مزید پڑھیں »

عمران خان کیلئےڈیل اب بھی برقرارہے: روف حسن

imran khan vs establishment

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےترجمان روف حسن نےصاف صاف بتادیاکہ جولوگ پارٹی کومشکل وقت میں چھوڑکرچلےگئے،ان کیلئےواپسی کاکوئی راستہ نہیں ۔ ایسےلوگوں کوپارٹی کےبارےمیں سوچنابھی نہیں چاہیے۔ روف حسن نےکہابانی پی ٹی آئی بھی اس معاملےپرہمارےہم خیال ہیں ۔ واپس آنےکیلئےکوششیں کرنےوالےدراصل حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کےٹاوٹ ہیں اورانہیں پارٹی میں رخنہ ڈالنےکیلئےچھوڑاگیاہے۔ ان کیلئےپارٹی میں اسپیس ختم ہوچکی ہےاوریہ آج،کل یاپرسوں کبھی بھی پارٹی میں واپس نہیں آسکتے۔ اس سوال پرکہ جن لوگوں کوتشددکرکےپارٹی چھوڑنےپرمجبورکیاگیا،انہیں کیوں واپس نہیں لیاجاسکتا؟ روف حسن نےجواب دیاکہ جولوگ پارٹی کےساتھ کھڑےرہے،کیاان پرحملےیاتشددنہیں ہوا؟ مجھ پربھی قاتلانہ حملہ کیاگیا۔ اگرہم لوگ پارٹی کےساتھ کھڑےرہےتوان …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتی ہے: خواجہ آصف

Khwaja Asif BBC interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں حکومت کوپی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان مذاکرات سےکوئی مسئلہ نہیں،بانی پی ٹی آئی چاہیں تواسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتےہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارےبی بی سی کےساتھ انٹرویومیں خواجہ آصف نےواضح کیابانی پی ٹی آئی کی رہائی سےحکومت کوکوئی خطرہ لاحق نہیں۔ انہوں نےکہاسیاسی معاملات کوحل کرنےکیلئےبات چیت کےعلاوہ اورکوئی راستہ نہیں۔ خواجہ آصف کاایک سوال کےجواب میں کہناتھاحکومت کوآپریشن عزم استحکام کی ذمہ داری خودلینی چاہیےکیونکہ یہ آپریشن فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے۔ یادرہےکہ اس سےپہلےخواجہ آصف قومی اسمبلی میں کہہ چکےہیں کہ پی ٹی آئی آج بھی دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔ …

مزید پڑھیں »

خواجہ آصف کےبیان پرافغان حکومت کاسخت جواب

Khwaja Asif BBC interview

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کےاس بیان پرکہ آپریشن عزم استحکام کےتحت ضرورت پڑنےپرافغانستان کےاندربھی ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے،افغان وزارت دفاع کاسخت ردعمل سامنےآگیا۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرجاری پالیسی بیان میں افغان وزارت دفاع نےکہاہےکہ پاکستانی وزیر کا افغانستان کی قومی خودمختاری کی ممکنہ خلاف ورزی سے متعلق بیان ایک غیر دانشمندانہ عمل ہے جو بد اعتمادی پیدا کرسکتا ہے اور یہ کسی کے حق میں نہیں ہوگی۔ اپنےبیان میں افغان وزارت دفاع نےپاکستانی قیادت کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ کسی کوبھی حساس معاملات پرغیرسنجیدہ بیانات دینےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری جانب دوحہ میں …

مزید پڑھیں »

فوادچودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی مشکل

Fawad Ch return to PTI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنما حامد خان نے فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کر دی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نےکہاپی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے ایک اور پارٹی استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی۔ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل اس میں شامل ہو گئے۔ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہامشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ …

مزید پڑھیں »

عمرایوب کااستعفیٰ،وجہ بھی بتادی

Umer Ayub presser

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسیکریٹری جنرل عمرایوب نےپارٹی عہدےسےاستعفیٰ دےدیا۔ اس کےساتھ ہی انہوں نےپارٹی کےمرکزی فنانس بورڈکےچیئرمین کاعہدہ بھی چھوڑدیاہے۔ عمرایوب نےاپنےمستعفی ہونےکاخط ٹویٹ بھی کردیاجس میں انہوں نےاس اہم عہدےکیلئےاعتمادکرنےپربانی پی ٹی آئی عمران خان کاشکریہ اداکیا۔ اس کےعلاوہ انہوں نےپارٹی کےساتھیوں سےبھی تعاون کرنےپراظہارتشکرکیا۔ استعفےکی وجوہات بیان کرتےہوئےعمرایوب نےلکھاکہ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بھی ہوں ، ایک وقت پردواہم عہدوں سےانصاف کرناممکن نہیں تھا،اس لئےایک عہدہ چھوڑرہاہوں ۔ عمرایوب کاکہناتھاپارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کےلیے سیکریٹری جنرل کا عہدہ کسی اور کو دیاجائے، سیکریٹری جنرل اور چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے …

مزید پڑھیں »

عمران 27جون کورہاہوسکتےہیں: راناثنااللہ

imran khan free from jail

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ راناثنااللہ نےعمران خان کی رہائی سےمتعلق بڑاانکشاف کردیا۔ کہتےہیں ممکن ہےوہ 27جون کوجیل سےباہرآجائیں لیکن ہم چاہتےہیں وہ ابھی سرکاری مہمان ہی بنےرہیں کیونکہ یہی ملک کیلئےبہترہے۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےان کاکہناتھاعمران خان کےجیل سےباہرآنےسےکوئی قیامت نہیں آجائےگی ۔ ان کاایجنڈاصرف انتشاراورافراتفری پھیلاناہے۔ اےآروائی نیوزپرکاشف عباسی کےپروگرام آف دی ریکارڈمیں بات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاعمران خان کےخلاف کوئی نیاکیس بن بھی سکتاہےاورڈھونڈابھی جاسکتاہے۔ بانی پی ٹی آئی نےہرقیمت پرافراتفری پھیلانی ہےتوہمارارویہ بھی ایساہی رہےگا۔ تحریک عدم اعتمادسےمتعلق پی ڈی ایم میں اختلاف تھا،پیپلزپارٹی چاہتی تھی عدم اعتمادپیش کی جائےجبکہ جےیوآئی اورن لیگ کاموقف تھااسٹیبلشمنٹ کےنیوٹرل ہونےتک …

مزید پڑھیں »

بلاول نےحکومت سےبڑامطالبہ کردیا

Bilawal support for Govt

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےنیب کےخاتمےکامطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےکہانیب سیاستدانوں کوبدنام کرنےوالاسیاسی انجیئرنگ کاادارہ ہے۔ بلاول بھٹونےتحریک انصاف کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ نیب کےسب سےبڑےحامی بھی آج اس ادارےکےخاتمےکی حمایت کریں گے۔ انہوں نےآپریشن عزم استحکام کوشروع کرنےکےفیصلےکوبھی سراہا۔ بلاول بھٹونےحکومت کےساتھ مل کرمعاشی مشکلات کےخاتمےکیلئےکوششوں کاساتھ دینےکااعلان بھی کیا۔ انہوں نےکہابجٹ کےبہتراثرات کیلئےمعاشی فیصلوں کی سیاسی حمایت بہت ضروری ہے۔ انہوں نےکہاہم ایک دوسرےسےسیاسی اختلاف کریں گےلیکن کسی کوجیل نہیں بھیجیں گے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےمنصوبوں کونیب کی مداخلت سےآزادکیاجائے۔ بلاول بھٹوکاکہناتھامعیشت اورنیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

مزید پڑھیں »

نوازشریف کاسیاست سےمتعلق بڑافیصلہ

nawaz sharif in active politics

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم اورن لیگ کےصدرنوازشریف ایک بارپھرسےسیاست میں متحرک کرداراداکرتےنظرآئیں گے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق رائیونڈلاہور میں نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ یہ ملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی اورذرائع کےمطابق نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےنواز شریف مسلم لیگ ن کوعوامی سطح پرمزیدمضبوط بنانےاورسیاسی ماحول میں بہتری لانےکیلئےفعال کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں »