Home / بلاول نےحکومت سےبڑامطالبہ کردیا

بلاول نےحکومت سےبڑامطالبہ کردیا

Bilawal support for Govt

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےنیب کےخاتمےکامطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےکہانیب سیاستدانوں کوبدنام کرنےوالاسیاسی انجیئرنگ کاادارہ ہے۔

بلاول بھٹونےتحریک انصاف کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ نیب کےسب سےبڑےحامی بھی آج اس ادارےکےخاتمےکی حمایت کریں گے۔ انہوں نےآپریشن عزم استحکام کوشروع کرنےکےفیصلےکوبھی سراہا۔

بلاول بھٹونےحکومت کےساتھ مل کرمعاشی مشکلات کےخاتمےکیلئےکوششوں کاساتھ دینےکااعلان بھی کیا۔ انہوں نےکہابجٹ کےبہتراثرات کیلئےمعاشی فیصلوں کی سیاسی حمایت بہت ضروری ہے۔

انہوں نےکہاہم ایک دوسرےسےسیاسی اختلاف کریں گےلیکن کسی کوجیل نہیں بھیجیں گے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےمنصوبوں کونیب کی مداخلت سےآزادکیاجائے۔ بلاول بھٹوکاکہناتھامعیشت اورنیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

یہ بھی چیک کریں

Gen Asim Munir met Saudi Crown Prince

آرمی چیف کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان …