Home / عمران 27جون کورہاہوسکتےہیں: راناثنااللہ

عمران 27جون کورہاہوسکتےہیں: راناثنااللہ

imran khan free from jail

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ راناثنااللہ نےعمران خان کی رہائی سےمتعلق بڑاانکشاف کردیا۔ کہتےہیں ممکن ہےوہ 27جون کوجیل سےباہرآجائیں لیکن ہم چاہتےہیں وہ ابھی سرکاری مہمان ہی بنےرہیں کیونکہ یہی ملک کیلئےبہترہے۔

جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےان کاکہناتھاعمران خان کےجیل سےباہرآنےسےکوئی قیامت نہیں آجائےگی ۔ ان کاایجنڈاصرف انتشاراورافراتفری پھیلاناہے۔

اےآروائی نیوزپرکاشف عباسی کےپروگرام آف دی ریکارڈمیں بات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاعمران خان کےخلاف کوئی نیاکیس بن بھی سکتاہےاورڈھونڈابھی جاسکتاہے۔ بانی پی ٹی آئی نےہرقیمت پرافراتفری پھیلانی ہےتوہمارارویہ بھی ایساہی رہےگا۔

تحریک عدم اعتمادسےمتعلق پی ڈی ایم میں اختلاف تھا،پیپلزپارٹی چاہتی تھی عدم اعتمادپیش کی جائےجبکہ جےیوآئی اورن لیگ کاموقف تھااسٹیبلشمنٹ کےنیوٹرل ہونےتک عدم اعتمادنہیں لانی چاہیے۔ عدم اعتمادکےوقت نوازشریف اورجنرل باجوہ میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، محمدزبیرکایہ بیان درست نہیں۔ نوازشریف ان دنوں میں کبھی جنرل باجوہ سےنہیں ملے۔ باجوہ اورفیض سےمتعلق تجزیہ ہےکہ وہ جوکہتےتھےبعض اوقات کرتےنہیں تھے۔

لندن پلان والی بات میں کوئی صداقت نہیں،یہ بانی پی ٹی آئی کابیانیہ ہے۔ محمدزبیرکوہم نےپارٹی سےنہیں نکالا،وہ خودہی فارغ ہوگئےہیں۔ شاہدخاقان کوبھی ہم نےنہیں نکالا،وہ خودنکل رہےہیں توان کی مرضی۔ دراصل ان کےکان میں کسی نےنئی پارٹی کی بات ڈال دی ہے۔

فضل الرحمان اس وقت جوباتیں کررہےہیں وہ ان کی سیاست کی حدتک ہے۔ ہم کبھی مولاناکےخلاف نہیں جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی ایک لیڈراورجماعت کاسربراہ ہوسکتاہےلیکن سیاستدان نہیں ۔ اس نےپہلےبھی ملک کوحادثےسےدوچارکیا،آئندہ بھی کرےگا۔ اس کاافراتفری اورانتشارکےعلاوہ کوئی پروگرام نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …