ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحرخان کاہم ٹی وی پرحال ہی میں شروع ہونےوالاڈرامہ جفاناظرین میں بہت مقبول ہورہاہےلیکن جہاں مقبولیت ہےوہاں تنقیدبھی ہورہی ہے۔ کچھ صارفین نےاس ڈرامےمیں ٹین ایج لوکوضرورت سےزیادہ فوکس کرنےپربہت تنقیدکی ہے۔
سحر خان نےہم ٹی وی کے مقبول سوپ سیریل سانوری سے اپناڈیبیو کیا۔ ان کےدوسرےقابل ذکر ڈراموں میں فرق، رنگ محل، زخم اورفیئری ٹیل شامل ہیں۔ سانوری کےبعدرنگ محل میں ان کی اداکاری نےانہیں ایک پہچان دی ۔ فیئری ٹیل میں سحرکی اداکاری نےان کےاعتمادمیں اضافہ کیا۔ جفامیں سحرخان عثمان مختاراورضرارخان کےساتھ لیڈرول کررہی ہیں۔ یہ ڈرامہ ناظرین میں آتےہی مقبول ہوگیا۔
حال ہی میں، سحر خان اور ضرار خان کے درمیان جفاڈرامےکی پانچویں قسط کا ایک رومانوی سین ہم ٹی وی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اپ لوڈ کیا۔ اس کلپ میں سحر خان کی اداکاری کو مداحوں نےسخت تنقید کانشانہ بنایا۔شائقین نے ڈرامے کو دو نوعمر طالب علموں کے درمیان محبت کی تصویر کشی کا غلط پیغام دینے پراچھےتاثرات کااظہارنہیں کیا۔
ویسے تو مداح کہہ رہے ہیں کہ سحر خان کی اداکاری بہترین ہے اور وہ فیئری ٹیل میں اپنےکردارعمید پاشا کو بھی نقل کر رہی ہیں۔ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پیاری لگنے کے لیے بچگانہ اداکاری کر رہی ہیں۔ زیادہ تر لوگ کہہ رہے ہیں کہ پڑھائی سےزیادہ بوائےفرینڈمیں دلچسپی لیناصحیح نہیں ۔ ایک سوشل میڈیاصارف نےلکھاکہ سمیرافضل کےڈراموں کی کہاںیاں کم وبیش ایک جیسی ہوتی ہیں جن میں وہ کم عمری کی محبت کوموضوع بناتی ہیں ۔ بہت سےلوگوں کاکہناہےکالج کے دو طالب علموں کے درمیان محبت نامناسب لگ رہی ہے۔جلد ہی پاکستانی ڈرامے مونٹیسوری جانے والے بچوں کی محبت کی کہانیوں پرڈرامےبنائیں گے۔