Home / عمران خان کیلئےڈیل اب بھی برقرارہے: روف حسن

عمران خان کیلئےڈیل اب بھی برقرارہے: روف حسن

imran khan vs establishment

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےترجمان روف حسن نےصاف صاف بتادیاکہ جولوگ پارٹی کومشکل وقت میں چھوڑکرچلےگئے،ان کیلئےواپسی کاکوئی راستہ نہیں ۔ ایسےلوگوں کوپارٹی کےبارےمیں سوچنابھی نہیں چاہیے۔

روف حسن نےکہابانی پی ٹی آئی بھی اس معاملےپرہمارےہم خیال ہیں ۔ واپس آنےکیلئےکوششیں کرنےوالےدراصل حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کےٹاوٹ ہیں اورانہیں پارٹی میں رخنہ ڈالنےکیلئےچھوڑاگیاہے۔ ان کیلئےپارٹی میں اسپیس ختم ہوچکی ہےاوریہ آج،کل یاپرسوں کبھی بھی پارٹی میں واپس نہیں آسکتے۔

اس سوال پرکہ جن لوگوں کوتشددکرکےپارٹی چھوڑنےپرمجبورکیاگیا،انہیں کیوں واپس نہیں لیاجاسکتا؟ روف حسن نےجواب دیاکہ جولوگ پارٹی کےساتھ کھڑےرہے،کیاان پرحملےیاتشددنہیں ہوا؟ مجھ پربھی قاتلانہ حملہ کیاگیا۔ اگرہم لوگ پارٹی کےساتھ کھڑےرہےتوان چوہوں نےکیوں چھلانگ لگائی؟

رؤف حسن کےمطابق عمران خان کو رہائی کیلئے ڈیل آفر کی گئی اور وہ ڈیل آج بھی موجود ہےلیکن خان صاحب کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ اٹک جیل میں ہی کرلیتے۔

ڈیل کےخدوخال کےحوالےسےسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں بتاؤں گا لیکن بنیادی طور پر وہ یہ تھی کہ ’آپ ملک چھوڑکرچلے جائیے،آرام سے بیٹھئے، ہم آپ کو واپس لے آئیں گے‘۔ اس ملک میں یہی ڈیل 76سال سے آفر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Khawaja Asif attacks judiciary

خواجہ آصف عدلیہ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ توہین وہاں پرہوتی ہےجہاں کسی ادارےنےاپنی عزت برقراررکھی ہو۔ کیاتوہین صرف عدلیہ …