Home / شہبازحکومت 18ماہ تک چلےگی: فچ

شہبازحکومت 18ماہ تک چلےگی: فچ

PM meeting on FBR

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں ملکوں کی معاشی درجہ بندی کرنےوالےمعروف ادارےفچ نےاپنی رپورٹ میں پیشگوئی کی ہےکہ موجودہ شہبازشریف حکومت 18ماہ میں ختم ہوجائےگی اوراگرایساہوتاہےتونئےانتخابات نہیں ہوں گےبلکہ ٹیکنوکریٹ ملک کی باگ ڈورسنبھالیں گے۔

الیکٹرانک میڈیاکی خبروں کےمطابق فچ نےاپنی رپورٹ میں مزیدکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مستقبل قریب میں جیل ہی میں رہیں گےاوریہ کہ مختلف شہروں میں ہونےوالےمظاہرےمعاشی سرگرمیوں کومتاثرکرسکتےہیں ۔

فچ بزنس مانیٹر انٹرنیشنل نے پاکستان کنٹری رسک رپورٹ میں دعویٰ کیاہےکہ پاکستان کی معاشی بحالی کو نازک صورتحال کا سامنا ہےاورایسےمیں سیاسی عدم استحکام معیشت کو ڈی ریل کرسکتاہے۔

فچ کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت نےاپنےلئےمشکل اہداف کاتعین کیا۔ مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہے ہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کےساتھ مل کرمکمل معاشی اصلاحات کرےگی ۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں یہ پیشگوئی بھی کی ہےکہ موجودہ سال کے اختتام تک ڈالر 290 روپے جبکہ 2025 میں 310 روپے تک جاسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …