مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاہےملک کاعدالتی نظام 9مئی کےمنصوبہ سازوں کوڈھیل دےگاتوفسطائیت بڑھےگی ۔
جی ایچ کیومیں میڈیاسےبات کرتےہوئےڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ9مئی کےبعدانتشاری ٹولےنےپراپیگنڈاکیاکہ فوج نےانہیں روکاکیوں نہیں، گولی ماردیتے،کیوں نہیں ماری ۔۔ یہ بیانیہ چلایاگیا۔
ترجمان پاک فوج نےکہاکہ اگرانتشاری ٹولہ آتاہےتوپہلےاسےوارننگ دی جاتی ہے، پھرہوائی فائرنگ کی جاتی ہےاوراگروہ پھربھی نہ رکےتواس کےساتھ جومناسب ہووہ کیاجاتاہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاکہ 9مئی واقعات کےمنصوبہ سازوں اورسہولت کاروں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گےکیوںکہ ایسانہ کیاگیاتوملک میں فسطائیت بڑھے گی
انہوں نےکہادہشت گردوں اورسوشل میڈیاپرفیک نیوزپھیلانےوالےڈیجیٹل دہشت گردوں کاایک ہی مقصدہے۔ پراپیگنڈاکرنےوالےاورفیک نیوزپھیلانےوالوں نےپاک فوج اوراس کی قیادت کےخلاف مذموم مقاصدکیلئےجھوٹاپراپیگنڈاکیا۔
ترجمان پاک فوج نےکہاایک طاقتورسیاسی مافیانےعزم استحکام کومتنازعہ بنایاکیونکہ یہ سیاسی مافیانہیں چاہتاکہ عزم استحکام کےمقاصدحاصل ہوں ۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاکہ ہمارےہاں انتہائی سنجیدہ معاملات کوبھی سیاست کی بھینٹ چڑھایاجارہاہےاورعزم استحکام اس کی مثال ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ عزم استحکام کوئی فوجی آپریشن نہیں بلکہ انسداددہشت گردی کیلئےایک ہمہ گیراورمربوط مہم ہے،اسےآپریشن ضرب عضب سےملانابالکل بھی درست نہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں مسلح افواج کے خلاف منظم پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے اس لئے ان معاملات پر بات چیت ضروری ہے۔ بڑھتے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے پیش نظر ہم تواتر سے پریس کانفرنس کریں گے۔
بنوں واقعےپرردعمل
فوجی ترجمان نے کہابنوں حملے میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی شہید ہوئے۔بنوں امن مارچ میں کچھ لوگوں نے ریاست اور فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا، ہجوم میں کچھ مسلح لوگ شامل تھے، وہاں راشن ڈپو کو لوٹا گیا، واقعے سے ایک کلومیٹر دور بھی کچھ لوگوں نے فائرنگ کی، بنوں واقعے پرفوج کا رسپانس ایس او پی اورآرڈرکے مطابق تھا۔