Home / ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس حکومت کی ناکامی : عمرایوب

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس حکومت کی ناکامی : عمرایوب

Umer Ayub presser

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس کوشہبازحکومت کی نااہلی کےخلاف فردجرم قراردےدیا۔ کہاکہ بےنامی اکاونٹس کاپوچھناہےتووزیراعظم سےپوچھاجائے۔ ملک میں ہائبرڈنظام مزیدنہیں چل سکتا۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےانہوں نےکہاآج ہمارےسیکریٹریٹ پرپولیس کےچھاپےکامقصدہمارےایم این ایزکےحلف نامےتھے ۔ حکومت کوسپریم کورٹ کافیصلہ ہضم نہیں ہورہاکہ تحریک انصاف کومخصوص نشستیں کیوں مل گئیں؟

عمرایوب کاکہناتھامحسن نقوی کے دور میں پنجاب میں 450ارب روپےکی گندم درآمد کی گئی اورجب گندم کا سیزن آیاتوکسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی۔ ایران سے 550ارب کا پیٹرول اسمگل ہوکر پاکستان آتاہے، پیٹرول اسمگل کرنے والوں کو ٹارگٹ کریں، پیٹرولیم مصنوعات کیسے اسمگل ہورہی ہیں؟بلوچستان ، سندھ اورپنجاب کےبارڈرپر سگریٹ، ڈیزل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ ہورہی ہے،کیابارڈرپرپٹواری ہیں جواسمگلنگ کرارہے ہیں؟

اس موقع پربات کرتےہوئےبیرسٹر گوہرنےکہاحکومتی کارروائیاں ایک پارٹی کو کمزور کرنے کیلئےکی جارہی ہیں۔ رؤف حسن کی رہائی کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔ قانون اورآئین کی حکمرانی کےبغیرملک آگےنہیں بڑھ سکتا۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …