کاروبار

ایف بی آرکاورچوئل سماعتوں کااعلان

FBR starting online hearing

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اگلے ماہ آن لائن سماعتوں کا ایک سلسلہ شروع کررہا ہے جس سے ٹیکس دہندگان اپنی شکایات براہ راست ٹیکس حکام کے پاس درج کرواسکیں گے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو حیدرعلی دھاریجوکاکہناتھاکہ شفافیت اولین ترجیح ہے، کیونکہ شکایات کے ازالے کے لیے تمام طریقہ کار اوردستاویزات آن لائن کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آسانی سے انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ وہ ایک کلک کےساتھ …

مزید پڑھیں »

ایف بی آرانعامی اسکیم : جیتنےوالےخوش نصیب کون؟

FBR starting online hearing

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سےپوائنٹ آف سیل سسٹم کےتحت انعامات دینےکاآغازکردیاگیاہے۔ پہلی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی میں 5کروڑ30لاکھ روپےکےانعامات جیتنےوالوں کےناموں کااعلان کیاگیاہے۔ ایف بی آرکےمطابق انعامی رقم سےنان فائلرسے40فیصدجبکہ فائلرسے20فیصدودہولڈنگ ٹیکس کاٹاجائےگا۔ چئیرمین ایف بی آرکےمطابق جوفراڈکریںگےانہیں کاروبارنہیں کرنےدینگے۔ ملک بھرمیں تین ہزارریٹیلرزاورچین سٹورپی اوس نصب کرکےایف بی آرکےسسٹم سےمنسلک ہوچکےہیں۔ انعامی رقم کی تقسیم کی تقریب اسلام آبادمیں ہوئی۔ پہلےمرحلےمیں ٹئیرون ریٹیل آوٹ لیٹس سےخریداری کرنےپرانعامی سکیم کااعلان کیاگیاہے۔ انعامی اسکیم کیلئےقرعہ اندازی ہرماہ کی 15تاریخ کوہوگی۔ دس لاکھ روپےکاپہلاانعام تنویراحمدکانکلا، 5لاکھ روپےکادوسراانعام فرحان اکرام اورآفتاب احمدکےنام کانکلا۔ اڑھائی لاکھ کے4انعامات فرحان احمد،حمیداللہ،غلام محمداورفہیم …

مزید پڑھیں »

منی بجٹ کےتباہ کن اثرات کاپوسٹمارٹم

Businessmen group reject mini budget

ویب ڈیسک — بزنس مین گروپ (بی ایم جی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کئےبغیرفنانس (سپلیمنٹری) بل 2021 یعنی منی بجٹ پر عمل درآمد نہ کرے،کیونکہ ایساکرنامعیشت کیلئےتباہ کن ثابت ہوسکتاہے۔ جمعہ کو جاری ایک مشترکہ بیان میں انہوں نےکہا کہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ اوراشیائےضروریہ جیسے کہ پیک شدہ ڈیری دودھ،بوائی کےلیے تیل کے بیج، پلانٹ مشینری اورصنعتی خام مال (بشمول کچی کپاس) کی ان پٹ پرٹیکس کی چھوٹ واپس لینےسےمعیشت اورغریبوں پرنقصان دہ اثرات مرتب ہونگے۔ بی ایم جی کے چیئرمین زبیر …

مزید پڑھیں »

سب سےبڑےمنافع خور – سب سےبڑےڈیفالٹرز

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں شوگرانڈسٹری عام طورپربھاری بھرکم منافع کمانےکےحوالےسےجانی جاتی ہےلیکن آپ یہ جان کرحیرت زدہ رہ جائیں گےکہ شوگر کا شعبہ کیلنڈر سال 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینک لون کےسب سےبڑےڈیفالٹرکےطورپرسامنےآیاہے۔ اسٹیٹ بینک کےجنوری 2022 کے شماریاتی بلیٹن کےمطابق شوگرسیکٹرکےقرضوں کی انفیکشن کاتناسب بڑھ کر29.1 فیصد ہو گیاہے۔ہرسہ ماہی میں انفیکشن کاتناسب بڑھ رہاہے پہلی سہ ماہی میں 16.37فیصد سےاسی سال کی دوسری سہ ماہی میں 19.8فیصدتک پہنچ گیاہے۔ پچھلے دو سالوں سے چینی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے یہ شعبہ شہ سرخیوں میں رہااورسب جانتےہیں کہ چینی کی …

مزید پڑھیں »

ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےٹیکنالوجی کااستعمال

Technology to be used for tax collection

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں حکومت نہ صرف زیادہ سےزیادہ افرادکوٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی بلکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس حکام کی ہراسانی سے بھی بچائے گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ ، محصولات اوراقتصادی امورکوبریفنگ دیتےہوئےشوکت ترین کاکہناتھاکہ ایک پورٹل بنایا جائے گا جو افراد کے اثاثوں اور اس پر واجب الادا ٹیکس کے بارے میں درست معلومات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اس منصوبے پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے …

مزید پڑھیں »

علی باباگروپ کی پاکستانیوں کوکھلی پیشکش

Ali Baba group offer to Pakistani businessmen

ویب ڈیسک ۔۔ کاروبارکو ای کامرس کی دنیا میں لاکراسےمزیدپرجوش اورمنافع بخش بنانےکی اپنی حکمت عملی کےطورپردنیاکی معروف ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ نےپاکستان کی کاروباری برادری کودعوت دی ہےکہ وہ آن لائن ٹریڈنگ کے لیےاس کاپلیٹ فارم استعمال کریں۔ علی باباگروپ کے کنٹری منیجر سونگ سونگ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں بزنس کمیونٹی سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ ان کےگروپ کوپاکستان کی کاروباری برادری سےشراکت پرخوشی ہوگی۔ علی باباگروپ آپ کودعوت دیتاہےکہ دنیابھرمیں ثابت شدہ اوربہترین ساکھ کےحامل ادارےکےای کامرس پلیٹ فارم کواستعمال کریں۔ ان کاکہناتھاکہ ای کامرس کامستقبل بہت روشن ہے۔ انہوں …

مزید پڑھیں »

تجارتی خسارہ دگنا،معیشت کیلئےخطرےکی گھنٹی

Pakistan's trade deficit

ویب ڈیسک — حکومتی اعدادوشمارکےمطابق پاکستان کاتجارتی خسارہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کےدوران دوگنا ہوکر24.79بلین ڈالرہوگیا، جس کی بنیادی وجہ درآمدات میں سال بہ سال ہونےوالا63 فیصداضافہ ہے۔ جولائی تادسمبرکی مدت کےاعداد و شمارکےمطابق درآمدات ایک سال پہلے24.47بلین ڈالر سےبڑھ کر39.91 بلین ڈالرتک پہنچ گئیں۔ اس کے برعکس جولائی سےدسمبر کے دوران برآمدات بھی ایک سال پہلے کی مدت کےمقابلے میں 25فیصدبڑھ کر15.13 بلین ڈالرتک پہنچ گئیں۔ ریسرچ فرم عارف حبیب لمیٹڈ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں، درآمدات 6.9 بلین ڈالررہیں، جو ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے مقابلے میں 38 فیصدزیادہ …

مزید پڑھیں »

برآمدات میں اضافےکیلئےنئی منڈیاں تلاش کرناہونگی: صدرایف پی سی سی آئی

President FPCCI Irfan Iqbal Sheikh

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کےنومنتخب صدرعرفان اقبال شیخ کہتےہیں ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے جدیدطریقےاپناتےہوئےنئی ممکنہ منڈیوں کا حصول ناگزیرہے۔ اےپی پی سےبات کرتےہوئےعرفان اقبال شیخ کاکہناتھاکہ روس، وسطی ایشیائی خطہ، افریقہ، ترکی، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) اور علاقائی تجارتی انضمام سمیت ابھرتی ہوئی منڈیوں کے ساتھ تجارتی روابط بحال کیے بغیر ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبےکی (آئی ٹی) برآمدات، متبادل توانائی، ہاؤسنگ سیکٹر، حلال فوڈ مارکیٹ سیاحت کا شعبہ، زراعت، جیمز اینڈ جیولری …

مزید پڑھیں »

اسلامی بنکاری کیلئے لیکوڈیٹی کی سہولتیں متعارف

Loans under MPMG scheme

ویب ڈیسک — اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری اداروں کے لیے شریعت کے مطابق اسٹینڈنگ سیلنگ کی سہولت اوراوپن مارکیٹ آپریشنز(انجیکشن) متعارف کرائےہیں۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، یہ اقدام اسلامی بینکاری کی صنعت کے لیے لیکویڈیٹی مینجمنٹ فریم ورک کو بہتر بنانے اور مانیٹری پالیسی کے نفاذکی تاثیرکوبڑھانےکےلیےمرکزی بینک کےاسٹریٹجک پلان کےمطابق ہے۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، یہ اقدام اسلامی بینکاری کی صنعت کے لیے لیکویڈیٹی مینجمنٹ فریم ورک کو بہتر بنانے اور مانیٹری پالیسی کے نفاذکی تاثیرکوبڑھانےکےلیےمرکزی بینک کےاسٹریٹجک پلان کےمطابق ہے۔ مرکزی …

مزید پڑھیں »

چھوٹےاوردرمیانےکاروبارسےبڑاانقلاب

Digitalization of SMEs in Pakistan

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کومعیشت میں ویسی ہی اہمیت حاصل ہےجیسی ایک جسم میں خون کوحاصل ہوتی ہے ۔ ایساسمجھنااس لئےحق بجانب ہےکیونکہ ایس ایم ایزروزگارمیں اضافےاورمعاشی ترقی میں بڑاہی اہم کرداراداکرتےہیں۔ پاکستان میں تقریباً 3.8 ملین ایس ایم ایزہیں جو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق، نجی شعبےمیں صنعتی،خدمات اورتجارتی شعبوں کےتقریباً 80 سے90 فیصدپرمشتمل ہیں۔ چھوٹےاوردرمیانےدرجےکےکاروبارتقریباً 80 فیصد غیرزرعی لیبر فورس کو ملازمت دیتےہیں اورجی ڈی پی میں اس کاحصہ 30 فیصد سےزیادہ ہے۔ پاکستان میں ایس ایم ای کے شعبے میں حالیہ توسیع اس بات کی جانب واضح اشارہ ہےکہ ملک میں چھوٹےاوردرمیانےدرجےکےکاروبارکےحوالےسےماحول …

مزید پڑھیں »