ویب ڈیسک ۔۔ آئی ایم ایف کادباوکام کرگیا،عوام کیلئےسستےپٹرول کامنصوبہ شروع ہونےسےپہلےہی ختم کردیاگیا۔ وفاقی حکومت نےاس حوالےسےآئی ایم ایف کویقین دہانی کرادی ہے۔ آئی ایم ایف سےکہاگیاہےکہ حکومت سستےتیل کےمنصوبےپرعملدرآمدنہیں کرےگی۔یہ یقین دہانی اس وقت دی گئی ہے جب حکومت اورآئی ایم ایف زیرالتوا1.1بلین ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج پربات چیت کررہے ہیں۔ بلومبرگ نیوزکےمطابق آئی ایم ایف نےپاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی کے باوجود حکومت کے ساتھ طویل عرصےسےالتواکاشکارقرض منصوبےپرمذاکرات جاری رکھنےکاوعدہ کیاہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے مارچ میں مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایندھن پر سبسڈی کا منصوبہ تجویز کیا تھا۔ اس منصوبے کے …
مزید پڑھیں »کاروبار
روسی ارب پتیوں کی دولت میں بےپناہ اضافہ
ویب ڈیسک ۔۔ یوکرین جنگ کےبعدقدرتی وسائل کی قیمتوں میں ہوشربااضافےکےبعدروس سےتعلق رکھنےوالےارب پتیوں کی دولت میں بےپنادہ اضافہ ہواہے۔ ایک اندازےکےمطابق روس کےارب پتی افرادکی دولت میں یوکرین جنگ کےبعد152ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔ فوربزروس کی ایک رپورٹ کےمطابق روس میں اس فہرست میں 110 ارب پتی شامل ہیں ، جس میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 22افرادکااضافہ ہواہے۔ رپورٹ کےمطابق روسی ارب پتیوں کی دولت 2022کےمیں 353ارب ڈالرسےبڑھ کر505 بلین ڈالرہوگئی ہے۔ پاکستان کے20کھرب ڈالرکی معیشت بننےکی پیشگوئی گزشتہ سال 24 فروری کو صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کا حکم دینے کے بعد، مغرب نے روس کی …
مزید پڑھیں »وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو”مےڈے”کال
ویب ڈیسک ۔۔ جب کسی ہوائی جہازکودوران پروازکوئی خطرہ درپیش ہوتوپائلٹ کنٹرول ٹاورکومےڈے،مےڈےکی کال دیتاہے۔ جس کامطلب ہوتاہےکہ جہازخطرےمیں ہے،ہماری مددکی جائے۔ بالکل اسی طرح کی مےڈےکال پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیوپارٹس اینڈ اسیسریزمینوفیکچررزکی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوکی گئی ہےکہ ہم بہت مشکل میں ہیں،برائےمہربانی ہمیں بچالیں۔ آٹوموٹیوپارٹس ایسوسی ایشن کی جانب سےوزیرخزانہ سےدردمندانہ اپیل کی گئی ہےکہ کاراسمبلی کٹس اورآٹو پارٹس کی درآمدات کو”غیرضروری اشیاء” کی فہرست سے فوری طورپرنکالاجائے۔ وزیرخزانہ کولکھے گئے خط میں ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ آٹو پارٹس مینوفیکچررزدرآمدی متبادل کے ذریعے سالانہ 1.5 بلین ڈالربچاتے ہیں اور ملک کی ٹیکس آمدنی میں 5 …
مزید پڑھیں »سوزوکی کمپنی کانیاریکارڈ
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی مارکیٹ میں سوزوکی ایک جانامانااورقابل بھروسہ نام ہے۔ کاروں کی بات کریں توپاک سوزوکی موٹرکمپنی پاکستانیوں کیلئےسستی کاریں بنانےمیں ہمیشہ سرفہرست رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں روپےکی قدرمیں حددرجہ کمی کےبعد گاڑیوں قیمت میں چونکہ ہوشربااضافہ ہوگیاہے،اس لئےگاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی کےباوجودمجموعی طورپرپاک سوزوکی موٹرکمپنی مارکیٹ کی سب سےبڑی کار سازکمپنی بن کرسامنےآئی ہے۔ پروپاکستانی ڈاٹ پی کے کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی نےپچھلے40سالوں میں پاکستان میں 25لاکھ گاڑیاں پیدا کی ہیں۔ کمپنی کی مقبولیت میں مہران اور اس کے بعد آلٹوکاکردارسب سےاہم رہاہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کلٹس، بولان، ویگن آر وغیرہ بھی …
مزید پڑھیں »ہونڈاکمپنی کوبڑی مشکل کاسامنا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں کاریں بنانےوالی مقبول کمپنی ہونڈاحالیہ چندمہینوں میں انتہائی برےمعاشی حالات سےگزررہی ہےاوراس کاایک ثبوت یہ ہےکہ کمپنی گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں اپنی فلیگ شپ کارہونڈاسوک کاایک یونٹ بھی فروخت کرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکی۔ آٹوجرنل ڈاٹ پی کےکی ایک تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق، ہونڈا اٹلس کارزکی فروخت میں حالیہ مہینوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔موجودہ حالات میں، ہونڈا نے31مارچ کوپیداواری بندش کومزید 15دنوں تک بڑھانےکافیصلہ کیاہے۔ کمپنی کی طرف سےجاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہےکہ بگڑتی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ خام مال اورسی کےڈی کی درآمدات پرپابندیوں کی وجہ سےسپلائی چین میں خلل پڑااوراسی …
مزید پڑھیں »سستےالیکٹرک سکوٹرکی لانچنگ
ویب ڈیسک ۔۔ ایک ایسےوقت میں جب غریب آدمی کی سواری یعنی موٹربائیک کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہیں، ای وی نامی الیکٹرک سکوٹربنانےوالوں نےپاکستانی صارفین میں دھوم مچادی ہے۔ کمپنی کےمطابق ای وی الیکٹرک سکوٹرکےسی ون ماڈل کی بکنگ 10اپریل سےشروع ہوجائےگی۔ اس مقصدکیلئےکمپنی پورےپاکستان سےآرڈرزوصول کرےگی۔ ای وی سکوٹرکاسی ون ماڈل موٹربائیکس کےمقابلےمیں ہرلحاظ سےخریداروں کوبہترآپشنزدیتاہے۔ کمپنی کادعویٰ ہےکہ یہ سکوٹرساٹھ واٹ کی 20اےایچ لیڈرڈرائی ایسڈبیٹری کےساتھ 60کلومیٹرتک سفرکرسکتاہے۔ اس سکوٹرکی دیگرخصوصیات میں 1200واٹ موٹر،اینٹی تھیفٹ الارم، ریورس گیئر، حب میگنیٹک کوائل، 12 ٹیوب ویکٹر کنٹرولر، فرنٹ ڈسک بریک، کلرڈسپلے میٹروغیرہ شامل ہیں۔ سوزوکی موٹرسائیکل کی پروڈکشن بند …
مزید پڑھیں »دس لاکھ پاکستانیوں کیلئےبیرون ملک روزگار
ویب ڈیسک ۔۔ ملک کو درپیش گہرے معاشی بحران کےباعث اس سال ایک اندازےکےمطابق تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روزگارکی تلاش میں بیرون ملک جائیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیر ساجد حسین طوری کہتےہیں حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے حصول کے لیے بیرون ملک بھجوائے گی۔ ان کاکہناتھاسعودی حکام ورک پرمٹ ویزے کے اجراء کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس کےعلاوہ جرمنی، یونان اور رومانیہ سمیت 50دیگر ممالک کے ساتھ نئے معاہدوں پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیرکےمطابق فنی تربیت کا امتحان پاس کرنے والے پاکستانی شہری سعودی ویزا حاصل …
مزید پڑھیں »موبائل فون انڈسٹری: ہزاروں ملازمین کی چھٹی
ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی طرف سےعائددرآمدی پابندیوں کےباعث موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری پرشدیدخطرات کےبادل منڈلانےلگے۔تقریباً20ہزارملازمین کی نوکریاں داءوپرلگ گئیں۔ ڈان میں شائع رپورٹ کےمطابق غیر ملکی برانڈ کے 3 یونٹس سمیت تقریباً تمام 30 موبائل فون اسمبلی یونٹس میں پروڈکشن بندہوچکی ہے۔ اس حوالےسےبات کرتےہوئےمینوفیکچررز کا کہنا ہےدرآمدی پابندیوں کے سبب خام مال ختم ہوچکاہےاورخدشہ ہےکہ کام نہ ہونےسےتقریباً 20 ہزارملازمین کوفارغ کردیاجائےگا۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر کمپنیوں نے ملازمین کو اپریل کی تنخواہوں کا نصف ادا کرنے کے بعد فارغ کربھی دیا ہے۔ تاہم ملازمین سےکہاگیاہےکہ پروڈکشن دوبارہ شروع ہوتے ہی انہیں بلالیاجائے گا۔ ایسی ہی ایک …
مزید پڑھیں »یوفون 4جی نےچیٹ بوٹ لانچ کردیا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی معروف موبائل فون سیلولرکمپنی یوفون نے4جی نےکلاؤڈ کمیونی کیشن پلیٹ فارم،ای اوشن(ای.اوشن) کےتعاون سےجدید واٹس ایپ چیٹ باٹ کااجراکیاہے۔اس چیٹ بوٹ کےذریعےکمپنی کےکروڑوں صارفین کےساتھ روابط کو مستحکم کیاجائےگا۔ اس ہائی پاورڈواٹس ایپ چیٹ بوٹ کےآغازکےساتھ صارفین کو اردو یا انگریزی میں اپنی ترجیحی زبان کا مینو منتخب کرنے کی سہولت ملتی ہے، جس سے ان کے لیے چوبیس گھنٹے خدمات کی وسیع رینج تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔ پوسٹ پیڈ بل کی ادائیگیوں کے انتظام سے لے کر، نئی یوفون سمزکی درخواست کرنے، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اکاؤنٹس کو ٹاپ اپ …
مزید پڑھیں »ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈہولڈرزکیلئےخوشخبری
ویب ڈیسک ۔۔ سٹیٹ بینک کابڑااقدام ۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کیلئےڈیبٹ وکریڈٹ کارڈزسےخریداری کےچارجزکوکم کردیا۔ سٹیٹ بنک نےاپنےاس اقدام کےحوالےسےتفصیلات جاری کرتےہوئےبتایاہےکہ ڈیبٹ وکریڈٹ کارڈزسےخریداری کی حوصلہ افزائی کیلئےمرچنٹ ڈسکاونٹ ریٹ کی حدختم کردی ہے۔ اب مرچنٹس بنکوں کےساتھ 1.5فیصدسےکم شرح پربات چیت کرسکتےہیں۔ لندن ٹیک ویک: پاکستانی مصنوعات کےچرچے ترجمان سٹیٹ بنک کےمطابق مرکزی بنک نےکریڈٹ کارڈزپرانٹرچینج ای امبرسمنٹ فیس کی شرح کم کرکے0.7فیصداورکریڈٹ کارڈزکیلئے0.2فیصدمقررکردی ہے۔
مزید پڑھیں »